وزیراعظم کا ویڈیولنک پر قومی اقتصادی کونسل اجلاس کی صدارت کا فیصلہ انتہائی تشویشناک ہے،قومی مفادات پر مسلسل سمجھوتے کئے جارہے ہیں، عمران خان

ویڈیولنک کے ذریعے وزیراعظم کے اجلاس پر اعتراض نہیں، ٹیکنالوجی سے متعلق قانون سازی کی ضرورت ہے،ڈاکٹرعارف علوی

منگل 31 مئی 2016 09:56

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا کے کسی بھی جمہوری ملک میں اس طرح حکومتی انتظامات نہیں چلائے جاتے جیسے ن لیگ چلا رہی ہے، وزیراعظم کی جانب سے ویڈیولنک پر قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی صدارت کا فیصلہ انتہائی تشویشناک ہے۔ مرکزی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق چیئر مین پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیراعظم کا غیر محفوظ ویڈیو لنک کے ذریعے قومی اقتصادی کونسل کے اہم ترین اجلاس کی صدارت کا اعلان سنگین خطرات کا حامل ہے، متوسط سے سائبر وسائل کے حامل جاسوس ادارے کے لیے پاکستان کی اقتصادی منصوبہ بندی کے حوالے سے اہم ترین گفتگو تک رسائی مشکل کام نہیں ہے، ملکی مفادات کے تحفظ کی خاطر اہم معلومات کی باضابطہ تشہیر سے قبل انہیں صیغہء راز میں رکھا جاتا ہے، وزیراعظم کی رازوں سے بھرپور علالت اور عدم موجودگی کے باعث قومی مفادات پر مسلسل سمجھوتے کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسری جانب تحریک انصاف کے راہنماایم این اے ڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ ویڈیولنک کے ذریعے وزیراعظم کی زیر صدارت ا جلاس پر اعتراض نہیں تاہم ٹیکنالوجی سے متعلق قانون سازی کی ضرورت ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس ہوناچاہئے لیکن قانون میں اس طرح کی کوئی گنجائش نہیں ہے لہذاء قانون میں گنجائش پیداکرنی چاہئے ۔

وزیراعظم الیکٹرانک دستخط بھی کرسکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ امریکہ میں صدرکوکچھ ہوجاتاہے توان کی جگہ وائس صدرفوری طورپرذمہ داریاں سنبھال لیتاہے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ دنیابھر میں یہ سازش رہی ہے کہ اس ملک میں شیعہ اورسنی کے درمیان دوریاں پیداکی جائیں لیکن اللہ کے فضل سے یہ سازشیں کامیاب نہیں ہوئیں ۔دونوں مسلک والے لوگ اکٹھے ایک معاشرے میں رہ رہے ۔انہوں نے کہاکہ امریکہ نے ڈرون حملے پربے گناہ لوگوں کوہلاک ہونے والے افرادکے لواحقین سے تعزیت کاایک لفظ بھی ادا نہیں کیاجبکہ پاکستان میں امریکیوں کے خلاف مقدمہ درج کراناعلامتی ہے ۔امریکہ کے خلاف یہ معاملہ اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پراٹھاناچاہئے

متعلقہ عنوان :