وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی کوششیں رنگ نہ لاسکیں

شہاب الدین پوپلزئی کی شہادتیں تسلیم کرنے کا اعلان کیا مگر پوپلزئی نے 28 شعبان 5 جون کو چاند دیکھنے کا اجلاس بلالیا مفتی منیب الرحمان نے شہاب الدین پوپلزئی کو رویت ہلال کمیٹی اجلاس میں شرکت کی دعوت دیدی

بدھ 1 جون 2016 09:54

پشاور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1 جون۔2016ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی کوششیں رنگ نہ لاسکیں، شہاب الدین پوپلزئی کی شہادتیں تسلیم کرنے کا اعلان کیا مگر پوپلزئی نے 28 شعبان 5 جون کو چاند دیکھنے کا اجلاس بلالیا۔ مفتی منیب الرحمان نے شہاب الدین پوپلزئی کو رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی سربراہی میں پشاور میں علماء کا اجلاس ہوا جس میں ملک بھر میں ایک ہی دن روزہ اور عید کرنے کے یہ اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار محمد یوسف نے کہا کہ رمضان اور عید پر مکمل متفق ہونا چاہئے اگر 2 دن قبل اجلاس بلائے تو قانون سازی بھی ہوجاتی مرکزی روئت حلال کمیٹی سے متعلق قانون سازی کریں گے اور اس قانون سازی کے لیے تمام علماء سے مشاورت کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ صوبے کی شہادتیں مرکزی حکومت تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے، ہم شہاب الدین پوپلزئی کی شھادتیں مرکزی کمیٹی تک پنچائیں گے اور مرکزی کمیٹی سے کہیں گے کہ وہ شہادتوں کا انتظار کرے، جبکہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے کہا کہ ہم 5 جون 28شعبان کو چاند دیکھنے کے یہ اجلاس بلائیں گے اور اگر شہادتیں ملیں تو وزیر صاحب کو اطلاع کریں گے، ادھر مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی مرکزی روئت حلال کمیٹی کے اجلاس میں آئیں انہیں خوش آمدید بھی کہیں گے، اور ان کی شہادتیں بھی دیکھیں گے اور جو فیصلہ کثرت راستہ سے ہو اسے تسلیم کرنا چاہیے۔