کراچی ، نئے مالی سال کے بجٹ میں عوام پر مہنگائی کا بم گرانے کی تیاری مکمل

400 سے زائد اشیا پر کسٹمز ڈیوٹی کی شرح بڑھانے کا فیصلہ امپورٹڈ اشیا کھانے پینے، کپڑے اور جوتے پہننے پربھی ٹیکس لگے گا ایف بی آر کی بجٹ میں ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبے عوام پر مزید ٹیکس لگانے کی تجاویز تیار

بدھ 1 جون 2016 09:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1 جون۔2016ء ) نئے مالی سال کے بجٹ میں عوام پر مہنگائی کا بم گرانے کی تیاری مکمل کر لی گئی۔400 سے زائد اشیا پر کسٹمز ڈیوٹی کی شرح بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ امپورٹڈ اشیا کھانے پینے، کپڑے اور جوتے پہننے پربھی ٹیکس لگے گا ۔ایف بی آر نے اگلے بجٹ میں پہلے سے ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبے عوام پر مزید ٹیکس لگانے کی تجاویز تیار کر لی ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں400 سے زائد اشیا پر کسٹمز ڈیوٹی کی شرح بڑھایا جا رہا ہے۔ درآمدی چکن، فروزن مچھلی اور گوشت ، کوکونٹس، کوکا پیسٹ، کوکا پاوڈر، اور پائن ایپلز پر کسٹمز ڈیوٹی کی شرح 10 سے بڑھا کر 11 فیصد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ بجٹ میں پائن ایپلز، ناشپاتی، چیریز، اسٹرابیریز اورآڑو پر کسٹمز ڈیوٹی کی شرح بڑھا دی جائے گی۔

(جاری ہے)

کافی اور چائے بھی ایک فیصد مہنگی ہوجائے گی۔ کاٹن یارن، فیبرکس اور امپورٹڈ جوتوں پرکسٹمز ڈیوٹی میں اضافہ کردیا جائے گا۔سونا تومہنگا ہے ہی لیکن اب مصنوعی جیولری بھی مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ درآمدی سوٹ کیس، بیوٹی بکس، بریف کیس، ٹریویلنگ بیگز، پرس، ہینڈ بیگز، اور لیدر مصنوعات بھی مہنگی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ کوکنگ رینجز، بچوں کی ویڈیو گیمزاور ایکسر سائز مشینوں کی قیمت بھی ایک فیصد بڑھانے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے۔ نئے بجٹ میں حکومت نے امپورٹڈ مصنوعی جیولری پر اضافی ٹیکسز لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس سے خواتین سے مصنوعی زیور پہننے کا حق بھی چھین لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :