پٹھانکوٹ حملہ،بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے اپنی ہی حکومت کے پاکستان پر الزامات کو مسترد کر دیا

حملے میں پاکستانی حکومت یا پاکستانی ایجنسی کا ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے،سربراہ شروکمار بھارتی تحقیقاتی ایجنسی کے سربراہ نے پاکستانی موٴقف کی تصدیق کردی ، ترجمان دفتر خارجہ

جمعہ 3 جون 2016 09:34

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3جون۔2016ء) بھارتی قومی تحقیقاتی ایجنسی نے پٹھانکوٹ حملے میں بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا ۔ بھارتی تحقیقاتی ایجنسی کے سربراہ شروکمار نے کہا ہے کہ پٹھانکوٹ حملے میں پاکستانی حکومت یا پاکستانی ایجنسی کا ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں ۔ وہ بھارتی ٹی وی چینل سے گفتگو کر رہے تھے بھارت نے پٹھانکوٹ واقعے میں ملوث ہونے کے الزام میں پاکستان کو کلین چٹ دے دی بھارتی قومی تحقیقاتی ایجنسی کے سربراہ شروکمار کا کہنا تھا کہ پٹھانکوٹ حملے واقعے میں پاکستانی حکومت یا پاکستان ایجنسی کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے واقعے کے تمام پہلو کا جائزہ لیا تاہم ایسے کوئی شواہد سامنے نہیں آئے جس میں پاکستان کی کوئی بھی ایجنسی سہولت کار یا ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ سال پٹھانکوٹ ایئربیس حملے میں درجنوں اہلکار مر گئے تھے ۔ادھرترجمان دفترخارجہ کاکہناہے کہ پٹھان کوٹ واقعہ پربھارت نے پاکستانی موٴقف کی تصدیق کردی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان دفترخارجہ نے بھارتی قومی تحقیقاتی ایجنسی کے سربراہ شروکمارکی جانب سے پٹھان کوٹ حملے سے متعلق پاکستان پر لگائے گئے الزامات کی تردیدپرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی افسرکابیان پاکستانی موٴقف کی تائیدکرتاہے ۔

آج پاکستان کی موٴقف کوفتح ملی ہے ،پاکستان ایک پرامن ملک اور تمام ہمسائیہ ممالک کے ساتھ پرامن رہناچاہتاہے ۔ مشترکہ تحقیقاتی کمیشن اسپس منظرمیں قائم کیاگیا تھا مشترکہ تحقیقاتی ٹیم معلومات کی روشنی میں تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے ۔واقعہ پرفوری ایکشن پاکستان کے تعاون کاعکاس ہے ،پاکستان پہلے روزسے بھارت سے تعاون کررہاہے ۔واضح رہے کہ پٹھان کوٹ حملے میں بھارت نے پاکستان کوملوث ہونے کاالزام لگایاتھا، اس واقعہ میں درجنوں افرادہلاک ہوگئے تھے