آئندہ مالی سال 2016-17 کیلئے 45 کھرب کا بجٹ آج پیش کیا جائیگا،اسحاق ڈار نے بجٹ تقریر کی تیاری مکمل کرلی

جمعہ 3 جون 2016 09:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3جون۔2016ء) آئندہ مالی سال 2016-17 کا کیلئے 4.5 ٹریلین کا بجٹ آج ( جمعہ ) کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا ۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجٹ تقریر تیارکر لی ہے تفصیلات کے مطابق آئندہ بجٹ 2016-17 میں قومی اسمبلی مجموعی قومی ترقیاتی پلان 1925 ارب روپے ، دفاع کے لئے 860 ارب روپے ، قرضوں پر سود و اقساط ادائیگی کے لئے 1500 ارب روپے اور ٹیکس وصولی کا ہدف 3620 ارب روپے کی منظوری لی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اسی طرح ملازمین کے لئے 3 ایڈہاک ریلیف الاؤنسز کو بنیادی سکیلوں میں ختم کر کے اس پر 7 فیصد سے 10 فیصد تک مزید ایک ایڈہاک دینے کی بھی منظوری لی جائے گی ۔ مسلم لیگ(ن) ذرائع کے مطابق تمام ممبران قومی اسمبلی کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی

متعلقہ عنوان :