گوادر ، چاہ بہار حریف نہیں بلکہ ایک دوسرے کی مددگار ہیں ، خرم دستگیر

حکومت پاکستان گوادر اور پاک چائنا کوریڈور پر بھرپور توجہ دے رہی ہے، حکومت کے مالی معاملات پہلے سے بہت بہترہوئے ہیں،پاکستان کے ریزرو بلند ترین سطح پر ہیں -مہنگائی کم ترین سطح پر آ گئی ہے، پیرس میں صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 3 جون 2016 09:44

پیرس( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3جون۔2016ء )وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا کہ گوادر اور چاہ بہار بندرگاہیں ایک دوسرے کی حریف نہیں بلکہ مدد گار ہیں -حکومت پاکستان گوادر اور پاک چائنا کوریڈور پر بھرپور توجہ دے رہی ہے -انہوں نے کہا کہ وہ پیرس میں ہونے والی ڈبلیو ٹی او سے متعلق ایک میٹنگ میں شرکت کیلئے آئے ہیں اور وہ یہاں پر پاکستان کا موقف بھرپور طریقے سے پیش کریں گے -وہ آج یہاں پیرس میں صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے-ملاقات میں انہوں نے صحافیوں کو حکومت کی تین سالہ کارکردگی سے متعلق آگاہ کیا-انہوں نے صحافیو ں کہ بتایا کہ ملک میں دہشت گردی میں بہت کمی آئی ہے بالخصوص بلوچستان میں نمایاں کمی آئی ہے اسی طرح کراچی اور قبائلی علاقوں میں 70فیصد کمی واقع ہوئی ہے - حکومت کے مالی معاملات پہلے سے بہت بہترہوئے ہیں-پاکستان کے ریزرو بلند ترین سطح پر ہیں -مہنگائی کم ترین سطح پر آ گئی ہے -پاکستانی عوام خوشحال ہو رہے ہیں -ٹیکس زیادہ اکٹھا ہو رہا ہے ، نئی انوسٹمنٹ آ رہی ہے ، توانائی کے بحران میں بہتری آئی ہے-انہوں نے کہا کہ ہماری صنعتیں توانائی بحران کی وجہ سے بند پڑی تھیں اب صنعتوں میں لوڈشیڈنگ زیرو ہو چکی ہے البتہ رمضان میں اس میں تھوڑی کمی آئے گی- 2مارچ سے صنعتوں کو جتنی گیس چاہیے تھی مہیا کی گئی -وقت کے ساتھ ساتھ مزید بہتری آئے گی-سولر پاور اور نیلم جہلم بھی جلد کام شروع کر دے گا -انہوں بتایا کہ پاک چائنا کوریڈورکے تین چوتھائی وسائل توانائی پر لگائے جائیں گے -ملک میں ائیر لائن انڈسٹری کو وسیع کیا جا رہا ہے ملتان فیصل آباد لاہور پہلے سے زیادہ پروازیں چلائی جا ر ہی ہیں-سوشل سیکٹر میں وفاق اور صوبے ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں -جی ایس پلس پر کامیابی سے کام جاری ہے چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان میں اس پر کام ہو رہا ہے -انہوں نے بتایا کہ یورپین یونین کے ساتھ کامیابی سے معاملات چل رہے ہیں-پاکستان کے دنیا کے ساتھ تعلقات پہلے سے بہتر ہیں فرق اتنا ہے کہ پاکستان غیر حقیقی توقعات اب نہیں رکھتا -انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اہمیت دنیا میں مسلمہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :