عمران خان آج بجٹ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے

فیصلہ پارٹی رہنماؤں کی مشاورت سے کیا گیا ، بجٹ تقریر پر اسد عمر پارٹی رد عمل دیں گے

جمعہ 3 جون 2016 09:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3جون۔2016ء)چیئر مین تحریک انصاف عمران خان آج (جمعہ کہ ) قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ شرکت نہ کرنے کا فیصلہ پارٹی رہنماؤں کی مشاورت سے کیا گیا جبکہ وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر پر اسد عمر پارٹی رد عمل دیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان آج قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے، ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کچھ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے اجلاس میں شرکت نہیں کرینگے جس کا فیصلہ پارٹی کے اہم رہنماؤں سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بجٹ تقریر پر تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر پارٹی رد عمل دیں گے۔ واضح رہے کہ آج (جمعہ) قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس ہو گا جس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئندہ مالی سال 2016-17کا بجٹ پیش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :