پاکستان کا اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے مستقل ممبران میں اضافے پرتحفظات کااظہار

ہفتہ 4 جون 2016 10:36

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4جون۔2016ء) پاکستان نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے مستقل ممبران میں اضافے پرتحفظات کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کس طرح سلامتی کونسل کے مستقل ممبران کی تعدادمیں اضافے سے کونسل کی کارکردگی صلاحیت اوراستعدادمیں بہتری واقع ہوگی ۔پاکستان کی جانب سے کونسل کے مستقل ممبران میں اضافے کی مخالفت کے فیصلے کی تجدیدکرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیرملیحہ لودھی نے کہاکہ اب تک کونسل کی جانب سے اب تک ایساکوئی جواب نہیں دیاگیا،جس سے یہ ثابت ہوتاہوکہ اضافے سے سلامتی کونسل کی نمائندگی میں مزیداضافہ ہوگا۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے سلامتی کونسل اصلاحات کے تحت بین الحکومتی مذاکرات (آئی این جی )میں کیا۔انہوں نے کہاکہ درحقیقت سلامتی کونسل کے مستقل ممبران میں اضافے کے نہایت منفی اثرات مرتب ہوں گے ۔

(جاری ہے)

سلامتی کونسل کے لئے جامع اصلاحات کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے پاکستانی سفیرملیحہ لودھی نے ٹکڑیوں میں طریقہ کارسے خبردارکرتے ہوئے کہاکہ مذاکراتی عمل لازمی طورپرممبرریاستوں کے ذریعے وسیع پیمانے پرممکنہ سیاسی مقبولیت حاصل کرنے کیلئے تشکیل دیاجائے ۔

انہوں نے کہاکہ اصلاحات بھی جمہوریت شفافیت اوراحتساب کے اصول وضوابط پرمبنی ہونے چاہئیں۔سلامتی کونسل کے غیرمستقل ممبران کے کام کے طریقوں میں بہتری پیداکرنے کے کردارکی نشاندہی کرتے ہوئے پاکستانی سفیرملیحہ لودھی نے کہاکہ ایسے ممبران میں مزیداضافہ کونسل کے امورمیں مزیدبہتری پیداکریگا۔انہوں نے کہاکہ سیکورٹی کونسل کے رولزآف پروسیجرکادارومدارکونسل کی کمپوزیشن پرمنحصرہے ۔انہوں نے کہاکہ کونسل کی تمام ممبرریاستوں نے سلامتی کونسل کے امورمیں زیادہ شرکت کے عزم کااظہارکیا

متعلقہ عنوان :