بلاول بھٹو زرداری نے ’ن لیگ’ کو ’ناکام لیگ‘ قرار دیا

ہفتہ 4 جون 2016 10:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4جون۔2016ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے ’ن لیگ ‘ کو ’ناکام لیگ ‘قرار دیا۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کے ذریعے اپنے پیغام میں چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہا کہ نواز حکومت پچھلے سال کی طرح اس سال بھی جی ڈی پی سمیت تمام اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔5.5کے ہدف کے مقابلے میں اقتصادی شرح نمو4.71فیصد ہی حاصل کر پائے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔ پچھلے سال کی طرح اس سال بھی اقتصادی ترقی سمیت تمام اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی ۔