آصف زرداری نے دبئی میں سیاسی سرگرمیوں میں اضافہ کردیا

تین روزمیں سندھ کابینہ کے15وزراء اور24ارکان سندھ اسمبلی سے ملاقات

اتوار 5 جون 2016 11:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5جون۔2016ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے دبئی میں سیاسی سرگرمیوں میں اضافہ کردیاہے پچھلے تین روزمیں سندھ کابینہ کے15وزراء اور24ارکان سندھ اسمبلی سے ملاقات کرچکے ہیں ذرائع نے بتایاہے کہ آصف علی زرداری حکومت سندھ کی کارکردگی کے بارے میں پوچھ رہے ہیں اور اس سلسلے میں وہ ارکان سندھ اسمبلی سے رائے بھی لے رہے ہیں کہ کس وزیریاکس افسرکی کیاکارکردگی ہے وزیراعلی سندھ سیدقائم علی شاہ کوان شکایات کے بارے میں بھی آگاہ کیاہے کہ تاکہ وہ فوری طورپران شکایات کاازالہ کریں ذرائع نے بتایاکہ اکثرشکایات سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوھوکے خلاف آئیں جس پرآصف زرداری نے کہاکہ وہ ان کے حوالے سے فیصلہ چندروزمیں کریں گے آصف زرداری نے وزراء کویدایت کی ہے کہ وہ اپنے دفاترمیں حاضررہیں اورعوام کے سائل حل کرنے میں ان کی مددکریں۔