شریف خاندان کے احتساب کے معاملے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، عمران خان

نواز شریف کرپٹ نہیں تو ٹی او آرز سے کیوں ڈر لگ رہا ہے پانامہ لیکس کا معاملہ 2018 تک کھینچنے نہیں دیں گے وزیر اعظم کا احتساب نہیں ہو گا تو سڑکوں پر آئیں گے،بچوں کے بیانات میں تضادات ہیں جہاں صاحب ٹینشن میں ہیں اس بار ڈیزل کو ٹینک میں ڈالنا ہے ووٹ نہیں دینا ہے، کوہاٹ میں جلسہ سے خطاب

پیر 6 جون 2016 10:23

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6جون۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان کے احتساب کے معاملے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ نواز شریف کرپٹ نہیں تو ٹی او آرز سے کیوں ڈر لگ رہا ہے پانامہ لیکس کا معاملہ 2018 تک کھینچنے نہیں دیں گے وزیر اعظم کا احتساب نہیں ہو گا تو سڑکوں پر آئیں گے۔بچوں کے بیانات میں تضادات ہیں جہاں صاحب ٹینشن میں ہیں اس بار ڈیزل کو ٹینک میں ڈالنا ہے ووٹ نہیں دینا ہے۔

کوہاٹ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کو عظیم قوم بنانا ہے پاکستان کو دنیا کے لئے مثال بنائیں گے باہر سے غریب لوگ نوکریاں ڈھونڈننے پاکستان آئیں گے ۔ ایسا وقت آئے گا پاکستان غریب ممالک کو قرضہ دے گا پاکستان میں وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو قوم سے سچ بولے عوام سے سچ بولنے والی ایماندار لیڈر شپ کی ضرورت ہے ۔

ایسی قیادت کی ضرورت ہے جس کا جینا مرنا پاکستان کے لئے ہو اور اس کے اثاثے ڈکلیئر ہوں انہوں نے کہا کہ لیڈر اپنی مثال سے لوگوں کو چلاتا ہے کرپٹ لیڈر معاشرے کو تباہ کر دیتاہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف اقتدار میں آئے تو ایک فیکٹری تھی 12 سال اقتدار کے بعد 28 فیکٹریاں ہو گئیں ہیں اقتدار سے ذاتی فائدہ اٹھائے تو کرپشن ہے ۔انہوں نے کہا کہ لیڈر شپ ایماندار ہو گئی تو ملک ترقی کرتا ہے ملک اگر وسائل سے مالا مال بھی ہو لیکن لیڈر شپ کرپٹ ہو تو ملک ترقی نہیں کر سکتا ۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کا احتساب کئے بغیر پیچھے نہیں ہٹیں گے وزیر اعظم کا کرپشن پر احتساب نہیں ہو سکتا تو جیل میں لوگں کو کیوں بند کیا ہوا ہے جلیں کھول دیں انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف نے کرپشن نہیں کی تو ٹی او کیوں ڈر لگ رہا ہے انہوں نے کہا کہ جن ٹی او آرز پر نوازشریف کا احتساب ہو ان ہی پر عمران خان کا بھی احتساب ہونا چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف چار سوالوں کا جواب دے دیں معاملہ ختم ہو جائے گا لیکن وہ معالے کو 2018 تک کھینچے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو پانی مل جائے تو انقلاب آ سکتا ہے چشمہ رائٹ لنک کینال بنا دی جائے تو صوبہ اناج میں خودکفیل ہوجائے گا اور دنیا کو بھی بھیجے گا ۔ انہوں نے کہا کہ دعا نواز شریف جلد صحت یاب ہو کر واپس آجائیں میاں صاحب کے بچوں کے بیانات میں تضادات ہیں بیانات میں تضادات کے باعث میاں صاحب ٹینشن میں ہیں ۔