امید ہے وزیراعظم آئندہ چند روز میں ہسپتال سے گھر منتقل ہو جائیں گے:شہبازشریف

پیر 6 جون 2016 10:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6جون۔2016ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور سرجنز وزیراعظم نوازشریف کی صحت یابی کے حوالے سے بہت مطمئن ہیں۔

(جاری ہے)

لندن میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کو آئی سی یو سے کمرے میں شفٹ کر دیا گیا ہے اور میری ان سے آج ملاقات ہوئی ہے اور انہوں نے کوریڈور میں چہل قدمی بھی کی ہے۔

امید ہے کہ وزیراعظم آئندہ چند روز میں ہسپتال سے گھر منتقل ہو جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں اور میرا خاندان کروڑوں پاکستانی عوام کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں جنہو ں نے وزیراعظم نوازشریف کی صحت یابی کیلئے دعائیں کیں۔ شہبازشریف نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے بھی ان کی صحت یابی کیلئے دعائیں کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :