الیکشن کمیشن کے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور بائیو میٹرک تصدیقی سسٹم کی خریداری کیلئے اقدامات شروع

پیر 6 جون 2016 10:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6جون۔2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور بائیو میٹرک تصدیقی سسٹم کی خریداری کیلئے اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں ،ای دی ایم اور بائیو میٹرک مشینوں کی فراہمی کے ٹینڈر میں حصہ لینے کی خواہشمند فرموں کی اہلیت جانچنے کے لئے طلب کر لیا گیاہے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق بائیو میٹرک تصدیق اور الیکٹرانیک ووٹنگ مشینوں کی فراہمی کی خواہشمند فرمز کے ساتھ آج بروزہ سوموار میٹنگز کئے جائیں گے تاکہ ان فرمز کی اہلیت جانچنے کے ساتھ انہیں الیکشن کمیشن کو مطلوب مشینوں سے بھی اگاہ کیا جا سکے ۔