بجٹ میں بیرونی قرضوں کی اقساط ادائیگی کیلئے 443.807ارب روپے رکھنے کی تجویز

رواں مالی سال میں318.124ارب روپے قرضہ کی اقساط کی ادائیگی کی گئی

پیر 6 جون 2016 10:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6جون۔2016ء) رواں مالی سال 2016-17 ء کے بجٹ میں بیرونی قرضوں کی اقساط ادائیگی کے لئے 443.807ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ رواں مالی سال میں318.124ارب روپے قرضہ کی اقساط کی ادائیگی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری دستاویزات کے مطابق بیرونی قرضوں میں اضافے کے ساتھ اقساط کی ادائیگی کے حجم میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، قرضوں کی اقساط گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں125ارب روپے زیادہ ادا کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے ۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ2016-17میں مجموعی اخراجات 3843.986رکھا گیا ہے جس میں443.807ارب روپے قرضوں کے اقساط کی مد میں ادا کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال میں قرضوں کی اقساط ادائیگی کے لئے 316.373ارب روپے رکھے گئے تھے جبکہ اس مد میں318.124ارب روپے ادا کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :