چوہدری نثار سے سعودی سفیر کی ملاقات ،پاک سعودی تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

منگل 7 جون 2016 10:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7جون۔2016ء)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے سعودی سفیر عبداللہ مرزوک الزہرانی نے ملاقات کی ہے جس میں پاک سعودی تعلقات ، تعاون کے فروغ اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے سعودی سفیر عبداللہ مرزوک الزہرانی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران خطے میں امن و امان اور تعاون کے فروغ کے لئے تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر چوہدری نثار علی نے کہا کہ علاقائی مسائل کے دیر پا حل کے لئے بھی مل کر کوشش کرنا ہو گی۔ جس سے خطے میں امن اور سکیورٹی میں بہتری آئی گی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ سعودی عرب سے تعلقات پاکستان کے لئے منفرد حیثیت رکھتا ہے ہمیں مل کر موجودہ چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہو گا۔