پاکستان کو رواں ماہ آئی ایم ایف سے پچاس کروڑ قرضے کی نئی قسط ملنے کا امکان

مذاکرات کا دور جون کے آخر میں دبئی میں ہوگا

منگل 7 جون 2016 10:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7جون۔2016ء)پاکستا ن کو رواں ماہ کے دوران آئی ایم ایف سے پچاس کروڑ قرضے کی نئی قسط ملنے کا امکان ۔ حکومت پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرضے کی بارہویں قسط کیلئے مذاکرات کا دور روا ں ماہ جون کے آخر میں دبئی میں ہوگا ۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے مذاکرات کیلئے وزارت خزانہ اور ایف بی آر کے اعلیٰ حکام بیس جون کو دبئی روانہ ہونگے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ تین برس میں حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف سے ایکسٹینڈ فنڈز فیزیبلٹی پروگرام کے تحت 6.4 ارب ڈالر کا قرضہ حاصل کیا گیا ہے اور آئندہ قسط کیلئے رواں ماہ کے آخر میں آئی ایم ایف اور حکومت پاکستان کے درمیان بارہویں مذاکراتی دور دبئی میں ہوگا ذرائع نے بتایا کہ حکومت پاکستان کی طرف سے مذاکرات کی نمائندگی سیکرٹری خزان وقار مسعود ، چیئرمین ایف بی آر محمد خان ،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے برائے ریونیو ہارون اختر اور دیگر اعلیٰ حکام کرینگے واضح رہے کہ حکومت اپکستان نے آئی ایم ایف سے گزشتہ تین برس میں مختلف اقساط کی صورت میں 6.4 ارب ڈالر قرضہ حاصل کرچکا ہے اور ایکسپٹنڈ فنڈز فیسلٹی پروگرام کے تحت مزید دو اقساط حاصل کئے جائینگے اور ستمبر دو ہزار سولہ میں آئی ایم ایف پروگرام معاہدہ ختم ہوجائے گا