سخت میں گرمی میں روزے، طبی ماہرین نے خصوصی تدابیر کی نصیحت کردی

منگل 7 جون 2016 10:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7جون۔2016ء)سخت میں گرمی میں روزے رکھنے کے دوران طبی ماہرین نے خصوصی تدابیر کی نصیحت کر دی ہے ۔ طبی ماہرین کے مطابق سخت گرم موسم میں سحری کے لیے ایسی غذاؤں کا استعمال کیا جانا چاہیے جو دیر تک توانائی فراہم کریں۔ڈاکٹر عا مر حسین کا کہنا ہے کہ دلیا ،انڈے ، کھجوریں ، سوکھی خوبانی ، فروٹ سلاد اور سبزیوں کا استعمال روزہ داروں کو دن بھرتوانا رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

گرم موسم میں پیاس لگتی ہے،اس کے لیے سحری میں پانی ،دہی، دودھ ،لسی اور کھیرے کا استعمال پیاس کی شدت میں کمی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ روزے میں باہر نکلنا ضروری ہو تو گرمی کی سختی سے بچنے کے لیے چھتری کا استعمال کریں ، غیر ضروری طور پر دن میں گھر سے باہر نہ نکلیں۔افطار کے وقت ٹھنڈے مشروبات ،پانی،پھل جس میں آم ،کیلا ، ،خوبانی ،خربوزے کا زیادہ استعمال کریں تاکہ جسم کو تقویت بھی پہنچے اور پانی کی کمی بھی پوری ہو، چھولے ،چنے اور پھلیوں کا استعمال کریں تاکہ طاقت ملے ،،تلی ہوئی چیزوں سے پرہیز کریں۔

متعلقہ عنوان :