آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سکیورٹی صورتحال اور اقتصادی راہداری منصوبے پر تبادلہ خیال

بدھ 8 جون 2016 10:14

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8جون۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے چین کے سفیر سن دی ڈونگ کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سکیورٹی صورتحال اور اقتصادی راہداری منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق منگل کے روز آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے چین کے سفیر سن دی ڈونگ نے ملاقات کی ہے ، ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی اور اقتصادی راہداری منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ علاقائی استحکام اور امن کے لیے پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں کو سراہتے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :