پورے ملک میں ایک دن رمضان المبارک کا آغاز پر قوم کو مبارکباد دیتا ہوں،سردار یوسف

مسجد قاسم خان کے علماء کے تحفظ دور کر دیئے، انہوں نے مکمل تعاون کیا،امید ہے عید بھی ایک ہی دن پر اتفاق ہوجائیگا، وفاقی وزیر مذہبی امور کا سینٹ اجلاس میں اظہار خیال

بدھ 8 جون 2016 10:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8جون۔2016ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ ایک ہی دن ملک بھر میں رمضان کے آغاز پر سب کو مبارکباد دیتا ہوں ، امید ہے عید پر بھی ایک ہی دن اتفاق کیاجائے گا ، ہم نے مسجد قاسم خان کے علماء کے تحفظات کو دور کیا ہے اور انہوں نے بھی ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے یہ بات انہوں نے سینٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہی ان کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ تمام علماء کرام نے اتفاق کیا اور ایک ہی دن رمضان کا اعلان کیا گیا ہمیں امید ہے کہ عید بھی ایک ہی دن ہوگی حکومت کی جانب سے جو سہولت فراہم کرنے کی ذمہ داری تھی وہ ہم نے پوری کی دو دو دن عید اور روزے رکھنے کا معاملہ گزشتہ کئی سال سے آرہا تھا مسجد قاسم خان ایک تاریخی مسجد ہے جن کی روایت تھی کہ وہ خود شہادتیں وصول کرتے ہیں ہم نے ان کو اطمینان دلایا اوران کے تحفظات دور کئے ان کی شہادتیں وصول کرنے کا انتظار کیا جائے گا اس م عاملے کی قانون سازی کے لئے ڈرافٹ تیار ہے جس پر قرارداد لائی جائے گی حدیث پاک ہے کہ چاند نظر آنے پر روزہ رکھو اور اگر بادل ہوں تو شعبان کے تیس دن پورے کرو انڈیا پاکستان اور بنگلہ دیش میں ایک ہی دن روزہ رکھا گیا ہے

متعلقہ عنوان :