پاکستان کی نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت کیلئے بھرپور لابنگ شروع ، دفتر خارجہ میں غیر ملکی سفیروں کو بریفنگ

پاکستان نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا،سرتاج عزیز مشیر خارجہ کا روس ‘ نیوزی لینڈ اور کوریا کے وزراء خارجہ کو فون ، پاکستان کو این ایس جی میں شمولیت کیلئے حمایت کی درخواست

جمعرات 9 جون 2016 10:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جون۔2016ء) پاکستان نے نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت کے لئے بھرپور لابنگ شروع کر دی ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز امریکہ کی جانب سے بھارت کو نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت کی حمایت کا اعلان کرنے کے بعد پاکستان نے بھی نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت کے لئے کوششیں شروع کر دی ۔ دفتر خارجہ میں ایڈیشنل سیکرٹری تسنیم اسلم نے پاکستان کو نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شامل کرنے کے حوالے سے غیر ملکی سفیروں کو بریفنگ دی جس میں انہیں کہا گیا کہ پاکستان نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت کے لئے موزوں ملک ہے پاکستان گروپ میں شمولیت کے واسطے تمام شرائط پوری کر چکاہے پاکستان ایک ذمہ دار ملک اور این ایس جی میں شامل ہونے کیلئے اہل ہے ۔

ادھرمشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت کیلئے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت کیلئے موزوں ملک ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق گزشتہ روز مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے روس ‘ نیوزی لینڈ اور کوریا کے وزراء خارجہ کو فون کرکے پاکستان کونیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت کیلئے حمایت و تعاون کی درخواست کی ادھر دفتر خارجہ میں ایڈیشنل سیکرٹری تسنیم اسلم نے پاکستان کو نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شامل کرنے کے حوالے سے این ایس جی ممالک کے سفیروں کو بریفنگ دی جس میں انہیں کہا گیا کہ پاکستان نیوکلیئر گروپ میں شمولیت کیلئے موزوں ملک ہے پاکستان گروپ میں شمولیت کے واسطے تمام شرائط پوری کر چکا ہے پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور این ایس جی میں شامل ہونے کیلئے اہل ہے۔