مریم نواز شریف سے چینی سفیر سن دی ڈانگ کی ملاقات ،وزیراعظم کی خیریت دریافت کی

چینی صدر و وزیر اعظم کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا

جمعرات 9 جون 2016 10:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جون۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف سے چینی سفیر سن دی ڈانگ کی ملاقات ہوئی۔ چینی سفیر نے وزیراعظم کی خیریت دریافت کی۔

(جاری ہے)

چینی صدر و وزیر اعظم کی طرف سے وزیراعظم کی مکمل صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز شریف سے چینی سفیر سن دی ڈانگ کی ملاقات ہوئی۔ چین کے سفیر نے چینی صدر و وزیر اعظم کا وزیراعظم نواز شریف کے لئے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ وزیراعظم کی مکمل صحت یابی کے منتظر ہیں۔