کسٹم انٹیلی جنس نے سابق گورنر پنجا ب غلام مصطفی کھر کے زیر استعمال ایک لینڈ کروز قبضہ میں لے لی

جمعرات 9 جون 2016 10:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جون۔2016ء) کسٹم انٹیلی جنس نے سابق گورنر پنجا ب ملک غلام مصطفی کھر کے زیر استعمال ایک لینڈ کروز قبضہ میں لے لی ہے کسٹمز حکام کے مطابق لینڈ کروزر نمبر جے اے ایس2961سمگل شدہ ہے جسے جعلی دستاویزات کے ذریعے مظفر گڑھ ایکسائز آفس میں رجسٹرڈ کروارکھا ہے ملک غلام مصطفی کھر کے زیر استعمال لینڈ کروز فیروز پور روڈ پر واقع ایک تھیٹر کے ساتھ ورکشاپ سے قبضہ میں لی گئی جس کے بارے میں کسٹمز انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی کی سابق گورنر کا ڈرائیور اختر مرمت کے لئے ورکشاپ لایا تھا قبضہ میں لی گئی لینڈ کروزر لاکھوں روپے مالیت کی بتائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :