آصف زرداری سے خورشیدشاہ کی ملاقات، ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

ٹی او آرز کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ،احتساب کا عمل وزیر اعظم اور ان کے اہلخانہ سے ہی شروع کیا جائے ، آصف زرداری

جمعہ 10 جون 2016 10:34

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10جون۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف زرداری نے کہا ہے کہ احتساب وزیراعظم اور اسکے اہل خانہ سے شروع ہونا چاہیئے۔ ٹی او آرز کمیٹی میں پیپلز پارٹی کا موقف واضح ہے اور ٹی او آرز کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ پانامہ لیکس پر حکومت کو ٹف ٹائم دیا جائے۔ پانامہ لیکس پر پیپلز پارٹی تمام فیصلے اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے کریں۔

پانامہ لیکس معاملے پر پیپلز پارٹی اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے دبئی میں اپنی رہائشگاہ پر ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے اس موقع پر خورشید شاہ کو پانامہ لیکس اور ٹی او آرز پر گائیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ پانامہ لیکس پر حکومت کو ٹف ٹائم دیا جائے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات کو نظر انداز نہ کریں۔

پانامہ لیکس پر پی پی تمام فیصلے اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے کرے۔ ٹی او آرز کمیٹی میں پیپلز پارٹی کا موقف واضح ہے اور اس معاملے پر کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ احتساب وزیراعظم اور اس کے اہل خانہ سے شروع ہونا چاہیئے۔ پارلیمانی کمیٹی میں اعتزاز احسن کے موقف کو آگے بڑھایا جائے۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے آصف زرداری کو ٹی او آرز کے حوالے سے پیشرفت سے آگاہ کیا اور بجٹ کے متعلق انہیں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ بجٹ2016-17ء میں عوام کو مناسب ریلیف نہیں دیا گیا۔