پاک فوج کی کامیاب کارروائیوں کے باعث مالی نقصان میں نمایاں کمی

مالی سال 15-2014 میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں نقصان جو 9 ارب 24 کروڑ ڈالر تھا ، مالی سال 16-2015 میں 5 ارب 56 کروڑ ڈالرتک رہ گیا

ہفتہ 11 جون 2016 10:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11جون۔2016ء) دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیاب کارروائیوں کے باعث صرف ایک سال میں نقصانات گذشتہ مالی سال کی نسبت تقریبا 4 ارب ڈالر کم رہے۔چودہ سال سے مسلسل دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں پاکستان کو 118 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

نقصانات کو کم کرنے کے لئے 20 نقاتی نیشنل ایکشن پلان مرتب کرکے آپریشن ضرب عضب کا باقائدہ آغاز کیا گیا۔مالی سال 15-2014 میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں نقصان جو 9 ارب 24 کروڑ ڈالر تھا۔ مالی سال 16-2015 میں 5 ارب 56 کروڑ ڈالرتک رہ گیا۔ اس طرح صرف ایک سال کے دوران دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 3 ارب 68 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی۔

متعلقہ عنوان :