سکیورٹی تنصیبات ،بس اڈوں ،شاپنگ سنٹرز پر دہشت گردانہ حملوں کا خطرہ،وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں کو آگاہ کر دیا
پشاور اور اس کے گردونواح کے علاقوں کو دہشت گردانہ کارروائیوں کا زیادہ خطرہ ہے،حساس اداروں کی رپورٹ سکیورٹی اداروں نے اسلام آباد ، لاہور اور خصوصاً خیبرپختونخوا میں سکیورٹی تنصیبات ، بس اڈوں ، شاپنگ سنٹرز اور اہم تفریح گاہوں کی سیکورٹی بھی بڑھا دی
اتوار 12 جون 2016 11:43
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12جون۔2016ء) شرپسندوں کی اہم سیکورٹی تنصیبات ، معروف بس اڈوں اور شاپنگ سنٹرز پر دہشگردانہ حملوں کی دھمکیاں ، حملوں کے خطرے کے پیش نظر وزارت داخلہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رپورٹ پر چاروں صوبوں کو آگاہ کر دیا ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کی جانب سے پشاور ، اسلام آباد ، لاہور اور دیگر بڑے شہروں میں اہم سکیورٹی تنصیبات ، مصروف بس اڈوں ، شاپنگ سنٹرز اور تفریح گاہوں کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دی ہیں وزارت داخلہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے رپورٹ موصول ہونے پر گلگت بلتستان سمیت ،آزاد کشمیر سمیت چاروں صوبائی حکومتوں کو آگاہ کرتے ہوئے سیکورٹی سخت کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں نے پشاور اور آس پاس کے دیگر بڑے شہروں میں اہم سیکورٹی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا ہے اس حوالے سے دہشتگرد اپنے اہداف کو نشانہ بنانے کے لئے اس کا کھوج لگا کر بیٹھے ہیں ۔(جاری ہے)
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا سمیت دیگر بڑے شہروں میں دہشگردانہ حملوں کے لئے 10 دہشتگردوں کو تیار کیا گیا ہے سکیورٹی اداروں نے دہشتگردانہ حملوں کی دھمکیاں موصول ہونے کے بعد اسلام آباد ، پشاور ، لاہور اور خصوصاً خیبرپختونخوا کے بڑے بڑے شہروں میں سکیورٹی تنصیبات ، بس اڈوں ، شاپنگ سنٹرز اور اہم تفریح گاہوں کی سیکورٹی بھی بڑھا دی ہے رپورٹ کے مطابق ملک کی مشہور و معروف پرائیویٹ بس سروس کو بھی دہشتگردی کا نشانہ بنانے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں جس کی وجہ سے معروف بس سروس کو سیکورٹی اداروں نے احتیاط برتنے اور اپنی سکیورٹی سخت کرنے کی بھی ہدایات جاری کر دیں ہیں سکیورٹی اداروں نے بس سروس کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ ملک بھر میں اپنے بس سٹاپس کی سیکورٹی سخت کی جائے تمام مسافروں اور ان کے سامان کی جامع تلاشی کی جائے اور اپنے بس اسٹاپس کے مسافروں خانوں سمیت کیفے اور ٹک شاپس کی بھی بھرپور نگرانی کی جائے اس حوالے سے سیکورٹی اداروں نے اپنی مدد بھی فراہم کر دی ہے جبکہ دہشتگردانہ حملوں کی دھمکیوں کے بعد مسافروں کو بھی محتاط رہنے کی ہدایات کی گئیں ہیں ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دھمکیوں کے موصول ہونے کے بعد ملک کے بڑے شہروں میں ماہ رمضان کے دوران جمعہ کے اجتماعات ، نماز تراویح اور خصوصاً خریداری کے اہم مراکز میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے جبکہ حساس اداروں نے دہشتگردوں کی گرفتاری کے لئے اپنی کارروائیاں شروع کر دی ہیں اس کے علاوہ رمضان المبارک اور خصوصاً عیدالفطر کے دنوں میں بھی دہشتگردوں کی سرگرمیوں کو روکنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔
واضح رہے کہ رپورٹ کے مطابق ٹی ٹی پی کے دس شرپسندوں کو ان مذموم مقاصد کے لئے تیار کیا گیا ہے جو سکیورٹی تنصیبات ، بس اڈوں اور دیگر اہم تنصیبات کو نشانہ بنا سکتے ہیں ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
اتوار 12 جون 2016 کی مزید خبریں
-
نواز شریف نے بجٹ منظور کرانے کی ذمہ داری چوہدری نثار کو سونپ دی
-
موزیرمملکت بلیغ الرحمن کا وفاق المدارس کے سیکرٹری جنرل قاری حنیف جالندھری سے رابطہ
-
کراچی ، نئے مالی سال کا بجٹ ،سندھ نے خدمات پر سیلز ٹیکس کی شرح کو14فیصد سے کم کر کے 13فیصد کردی
-
پشاور سمیت صوبے بھر میں بنکوں سے قرضے حاصل کرکے معاف کرنے والے شخصیات کی فہرستیں طلب
-
سینٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کا بجلی کی پیداوارپرغیرمساوی انکم ٹیکس پرتشویش کا اظہار
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی کارحجان
-
ہماری پچز کی حالت اچھی نہیں ان کو مرمت کرنا پہلی ترجیح ہوگی،شہریار خان
-
40 برس بعد بھارت کی طرف سے ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں نے اننگز کا آغاز کیا
-
سندھ کا 8کھرب 69 ارب روپے کا بجٹ پیش
-
ٹی اوآرز طے نہ ہوئے تو دس فیصد عوام کو سڑکوں پر لا کر دکھائیں گے، عمران خان
-
افضل خان کی غیرمشروط معافی سے ثابت ہوگیا ہے دھرنا پاکستان کیخلاف سازش تھی ٗ دانیال عزیز
-
شہزادہ چارلس وزیر اعظم نواز شریف کی عیادت کو آئے، کامیاب آپریشن پر مبارکباد دی، شہد کا تحفہ بھی پیش کیا،مریم نواز کا ٹوئیٹ میں اظہار
-
ٹاک شو کے دوران ماروی سرمد اور حافظ حمد اللہ کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی اور نازیبا جملے دکھانے پر نجی ٹی چینل کو نوٹس جاری،17 جون تک جواب طلب کرلیا
-
سکیورٹی تنصیبات ،بس اڈوں ،شاپنگ سنٹرز پر دہشت گردانہ حملوں کا خطرہ،وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں کو آگاہ کر دیا
-
و فاقی وزیر خزا نہ اسحاق ڈار ہنگامی دورے پر لند ن پہنچ گئے
-
ٹریکٹر ٹرالی ٹریکٹر ٹرالی ہوتی ہے چاہے وہ پارلیمنٹ کے اندر ہو یا باہر، عابد شیر علی
-
’پاکستان میں معاملات خفیہ معاہدوں کے تحت چلائے جارہے ہیں‘ قیصر احمد شیخ
-
عوامی تحریک نے مسلم لیگ (ق) کو 17 جون کے دھرنے میں شرکت کی دعوت دیدی
-
گوجرانوالہ ،پنچائت کے حکم پر مبینہ ناجائز تعلقات کے شبہ میں سالی اور بہنوئی پر شدید تشدد
-
جنوبی ایشیائی موسمیاتی فورم نے پاکستان میں رواں سال بارشوں میں40فیصد اضافے کی پیشگوئی کر دی
-
اگر کرپشن کا ٹورنامنٹ ہوا تو پیپلز پارٹی ورلڈ چمپیئن ہو گی ، پی پی کرپشن کو اپنا حق سمجھتی ہے ، اعتزاز احسن کے شر سے ذوالفقار بھٹو ، بے نظیر بھٹو اور وزیر اعظم نواز شریف بھی محفوظ نہیں رہے ، مشرف دور ... مزید
-
بھارت ، سماجی خدمت گار سنبھاجی چھترپتی راجیہ سبھا کے لیے رکن نامزد
-
لیبیا کی فوج نے ساحلی شہر سرت کی بندرگاہ کو داعش کے قبضے سے بازیاب کرا لیا
-
مسلح تنازعات میں بچوں کا تحفظ، خصوصی کانفرنس آئندہ سال فرانس میں ہو گی
-
امریکہ روسی کلاشنکوف بھی بنائے گا
-
شام، حضرت بی بی زینب کے مزار کے قریب خودکش حملہ، 20 افراد ہلاک
-
معروف ہالی وڈ اداکار جارج کلونی کی اہلیہ اور انسانی حقوق کی وکیل امل کلونی یزیدی خواتین کا کیس لڑیں گی
-
لیبیائی فوج داعش کے گڑھ سرت میں داخل ، مکمل کنٹرول سنبھال لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.