گوجرانوالہ ،پنچائت کے حکم پر مبینہ ناجائز تعلقات کے شبہ میں سالی اور بہنوئی پر شدید تشدد

منہ کالا کر کے سڑکوں پر گھمایا گیا،پولیس نے تشدد اور ناجائز تعلقات کے 2 الگ مقدمات درج کر کے 10 افراد کو گرفتار کر لیا وزیراعلی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی

اتوار 12 جون 2016 11:51

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12جون۔2016ء) گوجرانوالہ میں پنچائت کے حکم پر مبینہ ناجائز تعلقات کے شبہ میں سالی اور بہنوئی پر شدید تشدد منہ کالا کر کے سڑکوں پر گھمایا گیا، پولیس نے تشدد اور ناجائز تعلقات کے 2 الگ مقدمات درج کر کے 10 افراد کو گرفتار کر لیا، وزیراعلی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی، میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز گوجرانوالہ کے نواحی علاقے شہباز کالونی میں اہل علاقے کی پنچائت نے سالی اور بہنوئی کے درمیان ناجائز تعلقات کے شبہ میں انہی از خود سزا سناتے ہوئے ان پر شدید تشدد کیا اور ان کا منہ کالا کر کے پورے علاقے میں گھماتے رہے، تشدد کا نشانہ بننے والے جوڑے کے متعلق یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ وہ میاں بیوی ہیں ادھر واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے لڑکی اور لڑکے کے خلاف ناجائز تعلقات جبکہ ان پر تشدد کرنے اور منہ کالا کرنے پر پنچائت کے 20 سے زائد افراد کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے اور 10 سے زائد افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے، دوسری جانب میڈیا پر خبر آنے کے بعد وزیراعلی پنجاب نے بھی واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور آر پی او گوجرانوالہ سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے، وزیر اعلی کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

متعلقہ عنوان :