جنوبی ایشیائی موسمیاتی فورم نے پاکستان میں رواں سال بارشوں میں40فیصد اضافے کی پیشگوئی کر دی

ملک کے بالائی علاقوں میں پری مون سون بارشوں کا آغاز، گرمی کا زور ٹوٹ گیا،آئندہ دو روز میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

اتوار 12 جون 2016 11:51

کولمبو/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12جون۔2016ء )جنوبی ایشیائی موسمیاتی فورم نے پاکستان میں رواں سال بارشوں میں40فیصد اضافے کی پیشگوئی کر دی جبکہملک کے بالائی علاقوں میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہوگیا جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا،محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز میں ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی۔تفصیلات کے مطابق جنوبی ایشیائی موسمیاتی فورم نے سالانہ رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں رواں سال 40فیصد اضافی بارشیں ہوں گی ۔

پنجاب اور سندھ کے سرحدی علاقوں میں شدید بارشیں ہونے کا امکان ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ موسمیات نے جولائی ، اگست اور ستمبر کے مہینوں میں 20فیصد اضافی بارشوں کی پیشگوئی کی تھی ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ دوروز کے دوران مزید پری مون سون بارشیں ہونگی۔

(جاری ہے)

راولپنڈی،سرگودھا،گوجرانوالہ،لاہور،فیصل آبادمیں گرج چمک کیساتھ بارش کاامکان،ساہیوال اورہزارہ ڈویژن میں بھی گرج چمک کیساتھ بارش کاامکانتیزہواں کے باعث گرمی کی حالیہ شدت میں مزیدکمی کاامکان۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ (شام/رات)ملک کے بالائی علاقوں(بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور کشمیر)میں پری مون سون بارش کا آغاز جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔آئندہ دو روز کے دوران کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب، ہزارہ ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، فاٹا، جنوبی پنجاب، بالائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں چندمقامات پر گرد آلود/تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان۔

بارش اور تیز ہواوں کے باعث گرمی کی حالیہ شدت میں مزید کمی کا امکان ہے ۔آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب(راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال ڈویژن)اور ہزارہ ڈویژن میں کہیں کہیں تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ بالائی خیبر پختونخوا (مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں ڈویژن)، بالائی فاٹا، جنوبی پنجاب (ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن)،شمال مشرقی بلوچستان (کوئٹہ، ژوب، سبی، نصیر آباد ڈویژن)، بالائی سندھ(سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد ڈویژن)اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرد آلود/تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب ر ہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کی گئی بارش: خیبرپختونخوا: بالاکوٹ25، لوہردیر03، کاکول01، پنجاب:منڈی بہاوالدین15،جہلم 13، نور پورتھل10، سیالکوٹ، گوجرانوالہ04، چکوال، گجرات03، فیصل آباد، اسلام آباد، سرگودھا، قصور، کامرہ 02، منگلہ، لاہور، بھکر01، کشمیر: راولاکوٹ، مظفر آباد04،بلوچستان: بارکھان 02،گلگت بلستان: گلگت،بونجی، گوپس 01ملی میٹر ۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: روہڑی 49، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد48،موہنجوداڑو، پڈعیدن47، سبی، جیکب آباد46ڈگری سینٹی گریڈ۔

متعلقہ عنوان :