امریکہ کو بتا دیا جوہری پروگرام پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، اعزاز چوہدری

پاک چین بڑھتی دوستی اور سی پیک منصوب پاک امریکی کشیدگی کی ایک وجہ ہے،سیکرٹری خارجہ کی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع و خارجہ امو ر کو بریفنگ

منگل 14 جون 2016 10:34

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14جون۔2016ء ) سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ جوہری پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے،امریکا کو پہلے ہی بتادیا، پاک چین آگے بڑھتی دوستی اور سی پیک منصوبہ بھی پاک امریکی کشیدگی کی ایک وجہ ہے،امریکا نے 16سال جنگ کو دیے، 6 ماہ افغان امن عمل کو بھی دیے جاتے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع و خارجہ امور کا مشترکہ اجلاس ہوا جس کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات میں نشیب و فراز پاکستانی عوام اور قیادت کے لیے نئی بات نہیں،پاک امریکہ کشیدگی کی ایک وجہ امریکہ کا بھارت کو ترجیحی بنیادوں پر پسند کرنا بھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ معاملات پر ہم امریکہ کے ساتھ ہرگز تعاون نہیں کر سکتے جن میں ایک ہماری خودمختاری اور سالمیت ہے،امریکہ سے کہا ہے کہ ہمیں بتایا جائے کہ امن عمل بات چیت سے بڑھانا ہے یا جنگ سے۔

(جاری ہے)

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے پانچ ہزار جوان شہید ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہماری خارجہ پالیسی اور ہمارا بیانیہ درست ہے،امریکہ سے کہا ہے کہ ہماری امن کے لیے کوششیں کامیاب ہونے دی جائیں۔

ہم پاکستان میں امن کے لیے افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں۔سی پیک کا فائدہ صرف پاکستان،چین کو نہیں بلکہ پورے خطے کو ہوگا،افغانستان کا صوبہ قندھار سی پیک سے سب سے پہلے فائدہ اٹھائے گا۔سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے ڈرون حملے نے پاکستان کی خودمختاری کو ٹھیس پہنچائی ،ملا منصور کا پاسپورٹ جلنے سے بچ جانے کے معاملے پر غور کر رہے ہیں،ہم دیکھ رہے ہیں کہ یہ اصلی ہے یا نہیں،ملا منصور کا ہی ہے یا نہیں۔پاسپورٹ کے مطابق ملا منصور ایران سے آرہے تھے،تفتان کا ریکارڈ ہمارے پاس موجود ہے

متعلقہ عنوان :