اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹرکی اسحاق ڈار سے ملاقات ، ایشیئن ڈویلپمنٹ کے نائب صدر کے دورہ پاکستان سے آگاہ کیا

منگل 14 جون 2016 10:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14جون۔2016ء) ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر وارنر لی پیچ نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے پیر کو ملاقات کی۔ لی پیچ نے وفاقی وزیر کو ایشیئن ڈویلپمنٹ کے نائب صدر کے پانچ روزہ دورہ پاکستان کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ دیگر مصروفیات کے علاوہ اے ڈی بی کے نائب صدر ایم فور ‘ شور کوٹ ‘ خانیوال‘ ہائی وے منصوبے کی سائننگ تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اے ڈی بی کے نائب صدر کو دیکھنے کیلئے پر امید ہیں۔ لی پیچ نے ملاقات کے دوران سینٹرل ایشیئن ریجنل اکنامک کارپوریشن کی اس سال اسلام آباد میں ہونے والی منسٹریل میٹنگ کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔ اس موقع پر نوٹ کیا گیا کہ میٹنگ کے حوالے سے معاملات کئے جارہے ہیں پاکستان 2010 ء سے سی اے آر ای سی کی میٹنگز مین بھرپور طریقے سے حصہ لے رہے ہے۔

(جاری ہے)

اے ڈی بی ریجنل کنیکٹیویٹی کو بڑھانے اور سینٹرل اینڈ ساؤتھ ایشیئن ریجن میں تجارت اور ٹرانسپورٹ کو ترقی دینے کے حوالے سے سپورٹ فراہم کررہا ہے ملاقات کے دوران اے ڈی بی کے پاکستان میں جاری منصوبوں پر بھی غور و خوص کیا گیا۔ لی پیچ نے بتایا کہ اے ڈی بی کے تعاون سے جاری منصوبے مقررہ وقت میں جاری ہیں اور اکنامک افیئر ڈویژن کے ساتھ آئندہ تین سالوں میں اے ڈی بی کی سرمایہ کاری کے حوالے سے معاملات ڈسکس کئے گئے ہیں وفاقی وزیر نے ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک کی جانب سے پاکستان کی معاشی ترقی میں کردار اد اکرنے پر سراہا ۔ ملاقات میں وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :