وزیراعظم نے جواثاثے ظاہرکئے اسکے علاوہ شوکت خانم کو عطیہ دینے اورسیاست خیر باد کہنے کیلئے تیارہیں،پرویز رشید

عمران خان الزامات کی سیاست کرکے اقتدارمیں آناچاہتے ہیں،وزیر اطلاعات کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 14 جون 2016 10:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14جون۔2016ء)وزیراطلاعات پرویزرشیدنے کہاہے کہ وزیراعظم نے جواثاثے ظاہرکئے اس کے علاوہ ان کے پاس اثاثے ہوں توشوکت خانم کوبطورعطیہ دینے اورسیاست کوخیربادکہنے کیلئے تیارہیں ،عمران خان الزامات کی سیاست کرکے اقتدارمیں آناچاہتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خورشیدشاہ سے ججزتقررکی پارلیمانی کمیٹی کے بارے میں گفتگوہوئی ،میں ان کے چیمبرمیں آم اورکھجورکاتحفہ بھیجنے پرشکریہ اداکرنے گیاتھااوراپنے والدین کے دیئے ہوئے درس کے مطابق ان سے جھک کرملاہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میں آئندہ بھی ان سے ملوں گاتوجھک کرملوں گا،میری اورخورشیدشاہ کے چیمبرکی دیوارایک ہے ۔انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ مسائل کوپارلیمنٹ کے بجائے سڑکوں پرحل کرناچاہتے ہیں ،اوران کاکام ہی یہی ہے ۔عمران خان نہ پاکستان کے انتخابی نظام کوتسلیم کرتے ہیں نہ نتائج کومانتے ہیں ۔انہوں نے پہلے دھاندلی پرشورمچایااوران کے الزامات غلط ثابت ہوئے اب نئے الزامات پرسیاست کررہے ہیں اور2018ء میں ان الزامات پرمعافی بھی مانگیں گے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے الزامات پرکیاکہاجاسکتاہے ۔انہوں نے پہلے آراوز35پنکچرزاوردیگرکئی الزامات لگائے تھے

متعلقہ عنوان :