افغانستان کے سفیرنے آرمی چیف کوطورخم بارڈرپردوبارہ ناخوشگوارواقعات پیش نہ آنے کی یقین دہانی کرائی تھی

بدھ 15 جون 2016 10:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جون۔2016ء)پاکستان میں تعینات افغانستان کے سفیرنے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کوطورخم بارڈرپردوبارہ ناخوشگوارواقعات پیش نہ آنے کی یقین دہانی کرائی تھی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغان سفیرکا13مئی کوآرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی تھی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں افغان سفیرنے موٴقف اپنایاتھاکہ پاکستان طورخم بارڈرپرگیٹ تعمیرکرسکتاہے۔پاکستان اپنی سرزمین میں کسی بھی تعمیرات میں آزادہے یہ یقین دہانی بھی کرائی گئی تھی کہ طورخم بارڈپردوبارہ ناخوشگوارواقعات پیش آنے اورفائرنگ کے معاملات دوبارہ نہیں ہوں گے ۔انہوں نے یہ بھی کہاتھاکہ طورخم بارڈپرآمدورفت بحال کرکے تعمیرشرع کردیں

متعلقہ عنوان :