ٹی او آرز پر حکومت،اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک بدستور برقرار

پہلے سے آٹھویں اجلاس تک ٹی او آرز معاملے پر کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی ،اعتزاز احسن کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 15 جون 2016 10:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جون۔2016ء) پی پی پی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ٹی او آرز تیار کرنے کے بجائے معاملے پر حکومت اور متحدہ اپوزیشن کے درمیان بدستور ڈیڈ لاک برقرار ‘ پہلے سے آٹھویں اجلاس تک ٹی او آرز معاملے پر کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی ۔

(جاری ہے)

ٹی او آرز اجلاس ختم ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ ٹی او آرز کے معاملے پر ہونے والے آٹھویں اجلاس میں کوئی پیشرف نہ ہو سکی آج کی صورت حال کو پارٹی قیادت کے سامنے رکھ کر ان سے مشاورت کی جائے گی جس کے بعد آئندہ کے لئے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ حکومت قانون سازی اور نہ ٹی او آرز پر تیار ہے۔

اپوزیشن کی ہر ممکن لچک کے باوجود حکومت آگے بڑھنے کو تیار نہیں ۔ ہم احتساب کے معاملے پر کسی کو استثنیٰ دینے کو تیار نہیں انہوں نے کہا کہ آئندہ اجلاس کی تاریخ پارٹی مشاورت سے طے کی جائے گی ہم قوم اور پارٹی کو اس معاملے پر اعتماد میں لیں گے ۔

متعلقہ عنوان :