آپریشن ضرب عضب کے باعث قوم کو دوبارہ امن نصیب ہوا ،نواز شریف

دہشتگردوں کا زور ٹوٹ چکا ہے ، دہشتگرد جلد ہی تاریخ کے کوڑے دان کا حصہ بن جائینگے ،ضرب عضب کے تین سال مکمل ہونے پر وزیر اعظم کا پیغام

بدھ 15 جون 2016 10:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جون۔2016ء) وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے باعث قوم کو دوبارہ امن نصیب ہوا ، دہشتگردوں کا زور ٹوٹ چکا ہے ، دہشتگرد جلد ہی تاریخ کے کوڑے دان کا حصہ بن جائینگے ۔ آپریشن ضرب عضب کے تین سال مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ضرب عضب عزم ، ہمت اور استقلال اور بہادری اور قربانی کی ایک ایسی لازوال داستان ہے جو ہماری تاریخ کے صفحات پر جگ مگاتی رہے گی اور نئی نسل کے لئے مشعل راہ بنے گی جس کے نتیجے میں قوم کو وہ امن دوبار نصیب ہوا جو دہشتگردوں اور ملک دشمنوں نے چھین لیا تھا وزیراعظم نے اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کا زور ٹوٹ چکا ہے اور جلد ہی دہشتگرد تاریخ کے کوڑے دان کا حصہ بن جائینگے انہوں نے کہا کہ منتخب حکومت پاک فوج اور سلامتی کے دیگر اداروں سمیت پوری قوم نے یکسوئی اور عزم کے ساتھ اپنا کردار نبھایا جس کی وجہ سے قوم کو دہشتگردوں سے نجات ملی آپریشن ضرب عضب میں اپنے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے جوان سرفہرست ہیں ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں وزیراعظم نے پاکستانی قوم نے ثابت کردیا کہ پاک سرزمین کے دفاع کے لئے تمام قوم متحد ہے سیاسی اختلافات علاقائی وابستگی سے ہٹ کر دفاع وطن کے لئے ایک ہیں اور یہ ہمارے لئے سب سے زیادہ بلند ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خارجی دشمن ہو یا داخلی پاکستان قوم سب کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے اس بارے میں کسی کو کوئی غلط فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ دو سال میں قوم نے جس نظریاتی اور عملی سکیورٹی کا مظاہرہ کیا ہے ضرورت ہے کہ یہ جذبہ سرد نہ ہو دہشتگردی کے ساتھ غربت افلاس بے روزگاری اور عدم استحکام کے خلاف بھی لڑنا ہے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے جہاں معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے تاکہ ہماری نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار مل سکے

متعلقہ عنوان :