افغانستان فیصلہ کرے ہمارے ساتھ رہنا ہے یا کسی اور کے ہاتھوں میں کھیلنا ہے،چوہدری نثار علی خان

سرحد پار سے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا معاملہ ناقابل برداشت ہے ،وزیرداخلہ

بدھ 15 جون 2016 10:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جون۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ افغانستان فیصلہ کرے ہمارے ساتھ رہنا ہ یا کسی اور کے ہاتھوں میں کھیلنا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کاکہنا ہے کہ سرحد پار سے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا معاملہ ناقابل برداشت ہے بارڈر مینجمنٹ اور دراندازی روکنے کیلئے پاکستان مخلصانہ کوشش کررہا ہے تاہم پاکستان کی کوششو ں کو سبوتاژ کیا جارہا ہے لگتا ہے کہ ہمارا ہمسائیہ ملک کسی اور کے ہاتھوں میں کھیل کھیلتا ہے افغانستان فیصلہ کرے امن کی کوششوں میں ہمارے ساتھ ر ہنا ہے یا کسی اور کے ہاتھوں میں کھیلنا ہے واضح رہے کہ گزشتہ تین روز سے جاری کشیدگی میں ایک میجر شہید اور ایک کیپٹن سمیت نواہلکار زخمی ہوگئے ہیں