پاکستان نیوکلیئر سپلائر گروپ کی رکنیت کے تمام تقاضے پورے کرتا ہے ،سرتاج عزیز

ترکی اور آسٹریا کے وزرائے خارجہ نے نیوکلیئر سپلائر گروپ کی رکنیت کیلئے پاکستان کی حمایت کی درخواست کی ،وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ

بدھ 15 جون 2016 10:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جون۔2016ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ پاکستان نیوکلیئر سپلائر گروپ کی رکنیت کے تمام تقاضے پورے کرتا ہے ترکی اور آسٹریا کے وزرائے خارجہ نے نیوکلیئر سپلائر گروپ کی رکنیت کیلئے پاکستان کی حمایت کی درخواست کی مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے منگل کے روز ترکی اور آسٹریا کے وزرائے خارجہ کو الگ الگ فون کیا اور ان سے نیوکلیئر سپلائر گروپ کی رکنیت کیلئے پاکستان کی حمایت کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نیوکلیئر سپلائر گروپ کی ر کنیت کے تمام تقاضے پورے کرتا ہے ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مشیر خارجہ نے ترکی اور آسٹریا کے وزرائے خارجہ کو این ایس جی کی رکنیت کے لئے پاکستان کے کوائف بتائے