چین کا تیل کی ترسیل کیلئے گوادر سے کاشغر تک پائپ لائن کی تعمیر کا فیصلہ

پائپ لائن کے منصوبہ پر کام کا آغاز 2019 ء میں شروع اور پانچ سال میں مکمل کرلیا جائے گا

بدھ 15 جون 2016 10:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جون۔2016ء) چین نے تیل کی ترسیل کیلئے گوادر سے کاشغر تک پائپ لائن کی تعمیر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پائپ لائن کے منصوبہ پر کام کا آغاز آئندہ سال 2019 ء میں کیا جائے گا اور پانچ سال میں مکمل کرلیا جائے گا جس کے بعد مشرق وسطیٰ کے تیل کی چین تک ترسیل میں آسانی ہوجائے گی۔ چین اپنی تیل کی درامدات کا 17 فیصد اس پائپ لائن سے حاصل کرے گا۔

(جاری ہے)

پائپ لائن منصوبہ کیلئے فنڈز کی فراہمی چینی حکومت اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کرے گی ۔ تفیلات کے مطابق یہ منصوبہ بھی چین کی شاہراہ ریشم کی بحالی کے منصوبے کا حصہ ہے اور پائپ لائن شاہراہ ریشم کے پرانے راستے پر ہی لگائی جائے گی۔ گوادر اور خلیج فارس کے قریب ہے جہاں سے رزانہ سترہ ارب بیرل خام تیل کے ذخائر گزرتے ہیں اور 3000 کلومیٹر کی طویل راہداری گوادر کو کاشغر کے ساتھ ملائے گا۔

متعلقہ عنوان :