بلدیاتی اداروں کیخلاف کسی سازش میں شریک نہیں،بلاول بھٹو زرداری

حکومت اپوزیشن کو ملکر آبادی میں اضافہ اور ماحولیاتی تبدیلیوں جیسے مسائل حل کرے،چیئرمین پیپلز پارٹی

جمعرات 16 جون 2016 10:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16جون۔2016ء) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے خلاف کسی سازش مین شریک نہیں ہیں، حکومت اپوزیشن کو ملکر آبادی میں اضافہ اور ماحولیاتی تبدیلیوں جیسے مسائل حل کرنا ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلی ہاؤس میں افطارڈنرسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی بلدیاتی ادارے چاہتی ہے ،بلدیاتی ادارے نہ ہونے سے کام رکے ہوئے ہیں ۔منتخب نمائندوں کوکام کرنے کاموقع ملناچاہئے،بلدیاتی حکومتوں کے قیام میں تاخیرپرافسوس ہے۔وزیراعلیٰ سندھ بلدیاتی الیکشن کاعمل جلدمکمل کرائیں ،اپوزیشن اورحکومت کومل بیٹھ کرعوامی مسائل کاحل نکالناچاہئے