نواز شریف کا خاندان منی لانڈرنگ میں ملوث ہے،عمران خان
نواز شریف بے گناہ ہیں تو ٹی او آر سے ان کو کیا خطرہ ہے میں خود کو ٹی او آر کیلئے پیش کر رہا ہوں تو کمیٹی نواز شریف کا نام ٹی او آر سے نکالنے کیلئے کیوں بضد ہے مسلم لیگ (ن) کی چو تھی وکٹ بھی گر رہی ہے، ابھی تک پا نچ تھیلے مزید لا پتہ ہیں یہ دھاندلی نہیں تو اور کیا ہے، سیالکوٹ میں افطار ڈنر سے قبل پریس کا نفرنس
ہفتہ 18 جون 2016 10:15
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18جون۔2016ء) پا کستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور مرکزی رہنما نعیم الحق کے ہمراہ شوکت خانم افطا ر ڈنر میں شرکت کیلئے گزشتہ جمعہ کے روز سیالکوٹ سے مرکزی رہنما پی ٹی آئی عمر ڈار اور عثمان ڈار کی فیکٹری نزد کھچیاں گا ؤں سیالکوٹ پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔افطار ڈنر سے قبل پریس کا نفرنس سے خطاب کر تے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اب مسلم لیگ (ن) کی چو تھی وکٹ بھی گر رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ابھی تک پا نچ تھیلے مزید لا پتہ ہیں یہ دھاندلی نہیں تو اور کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ووٹوں کے تھیلوں کی اتنی بڑی تعداد کا غائب ہو جانا خواجہ آصف کے حلقہ این اے 110 کے الیکشن میں دھاندلی کا بہت بڑا ثبوت ہے 5تھیلے ابھی تک لا پتہ ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال عوام کی امداد سے بنا ہے اور عوام ہی اس کو چلا رہے ہیں۔ انہوں نے پا نامہ لیکس کے حو الے سے کہا کہ اگر میاں نواز شریف بے گناہ ہیں تو ٹی او آر سے ان کو کیا خطرہ ہے میں خود کو ٹی او آر کیلئے پیش کر رہا ہو ں تو ٹی او آر کمیٹی میاں نواز شریف کا نام ٹی او آر سے نکالنے کیلئے کیوں بضد ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرا لندن میں ایک فلیٹ تھا جو فروخت کیا تھا انہوں نے کہا کہ میں خود کو احتساب کیلئے سب سے پہلے پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پا کستان میاں محمد نواز شریف کے بغیر احتسا ب ممکن نہیں ہے نواز شریف فیملی کی کئی آف شور کمپنیاں ہیں۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کا خاندان منی لانڈرنگ میں ملوث ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک ہسپتال ایسا بھی نہیں بنا سکے جس میں ملک کا وزیر اعظم یا عام آدمی اپنا ٹیسٹ کرواسکے پینے کیلئے صاف پا نی تک نہیں ہے اس ملک میں۔یہ لوگ 30سال تک اقتدار کی باریاں لیتے رہے ہیں۔ان کو کوئی فکر نہیں ہے ملک کی ان کو اپنی کرپشن بچانے کی فکر ہے۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف فیملی کے پیسے باہر ہیں ،علاج با ہر ہیں، ان کی جا ئیدادیں با ہر ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر 90فی صد پا کستا نیوں کے گھر میں اگر کسی کو کینسر ہو جائے تو وہ اتنا مہنگا علاج نہیں کروا سکتے۔انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف اور میاں نواز شریف شوکت خانم ہسپتال کی تحقیقات میں میرے ساتھ بیٹھ جائیں اگر شوکت خانم میں ایک روپیہ بھی غلط استعمال ہوا ہو ثابت ہو جائے تو میں سیاست چھوڑ دونگا اگر ثابت نہ ہوا تو یہ سیاست چھوڑ دیں۔انہو ں نے کہا کہ تحریک انصاف طا ہر القادری کے دھرنے کی حمایت کرتی ہے۔انہو ں نے کہا کہ میرے حلقہ انتخاب میں 54ہزار ووٹ جعلی نکلے لیکن ابھی تک تحقیقات ہی نہیں ہو رہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو مسلم لیگ (ن) پر غصہ ہے یہ لوگ ایک مافیا ہیں جن کو شکست دینا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک کے 14افراد شہید ہو ئے لیکن ابھی تک انصاف نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف بر سر اقتدار آ کر ملک میں رائج انصاف کے بو سیدہ نظام کو جس میں غریب کو انصاف نہیں ملتا تبدیل کر کے عوام کو انصاف کا ایسا نظام فراہم کرے گی جسے پا کستانی عوام رہتی دنیا تک بھول نہ پا ئیں گے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ہو نے والے فراڈ میں چا روں الیکشن کمیشن کا بڑا ہا تھ ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں نیا نیب لے کر آئیں گے اور احتساب کے عمل کو شفاف بنائیں گے ۔بعد ازاں انہوں نےVIPفیکٹری میں شوکت خانم کیلئے فنڈ ریزنگ افطار ڈنر میں شرکت کی اور ڈنر میں شرکت کرنے والوں میں سیالکوٹ کی امیر ترین شخصیات کے علاوہ فیکٹری مالکان،تاجربرادری،صحافیوں ،وکلاء،چیمبر کے اراکین، کسانوں، طالب علموں، سیاستدانوں، مزدوروں کی ایک کثیر تعداد شامل تھیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
ہفتہ 18 جون 2016 کی مزید خبریں
-
کامسیٹس یونیورسٹی کے پرو ریکٹر ہارون الرشید کی پی ایچ ڈی کی ڈگری جعلی نکلی، ملازمت سے برطرف
-
رکن قومی اسمبلی کرایہ وصول نہ ہونے پر انصاف کیلئے تھانے پہنچ گیا
-
کیلاش :14سالہ لڑکی کا تبدیلی مذہب کا معاملہ حل
-
عوامی تحر یک کے دھر نے میں تحر یک انصاف کی ”وکٹ “گرتے گرتے بچ گئی
-
وزیراعظم کے دفترکی تزئین وآرائش پر20کروڑروپے لگانے کے منصوبے کی منظوری دیدی گئی
-
خیبرپختونخوااسمبلی،وزراء صوبائی بجٹ کیخلاف پھٹ پڑے،واک آؤٹ
-
حویلی لکھا کے علاقے مال منڈی میں بہو نے 70سالہ ساس کا ناک کاٹ دیا
-
مسلم لیگ ن کے 84 ارکان کا قومی اسمبلی سے واک آؤٹ
-
موبائل کارڈپرٹیکس کی کٹوتی،حکومت کو37ارب34کروڑروپے کی آمدنی
-
طاہر القادری کا مال روڈ پر دیا جانے والا دھرنا ملتوی کرنے کا اعلان ،انصاف اور قصاص ملتا ہوا نظر نہ آیا تو ایک ہفتے کے نوٹس پر تاریخ ساز دھرنا دیں گے‘ طاہر القادری
-
سینٹ کی 86سفارشات فنانس بل میں شامل،تنخواہوں میں 13فیصد اضافہ کیا،اسحاق ڈار
-
نواز شریف کا خاندان منی لانڈرنگ میں ملوث ہے،عمران خان
-
کراچی، ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے سیکورٹی انچارج منہاج قاضی کا ویڈیو بیان بھی منظر عام پر آگیا
-
پانامہ لیکس تحقیقات،متحدہ اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس،حکومتی موقف پر تفصیلی تبادلہ خیال
-
لندن: ایم کیو ایم سے منسلک درجنوں بینک اکاوٴنٹس کا انکشاف،ا سکاٹ لینڈ یارڈ کا دستاویز کے بارے میں تبصرہ کرنے سے انکار، اکاوٴنٹس میں سے 26 الطاف حسین کے نام پر ہیں
-
بیلاروس اورقزاخستان نے پاکستان کو نیوکلیئرسپلائرگروپ میں شمولیت کرنے کی حامی بھرلی
-
حامد کرزئی کی لندن میں وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات ، جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار ، سر حدی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
اسلام آباد، افغانستان کا اعلیٰ سطحی وفد کا کل پاکستان کا دورہ کرنے کا امکان
-
طاہرالقادری اور ان کے اہل خانہ2 درجن آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں‘رانا ثناء اللہ
-
ایم کیو ایم کو تنہا کرنے کے لئے پرانے الزامات لگائے جارہے ہیں، منہاج قاضی کے رینجرز کی تحویل میں الزامات لگائے جسے یکسر مسترد کرتے ہیں،فاروق ستارکی نائن زیرو پر وکلا کے ہمراہ پریس کانفرنس
-
پیمرا نے ’ٹی وی ون‘ کے پروگرام”عشقِ رمضان‘اور آج نیوز کے پروگرام ” رمضان ہمارا ایمان“ پر پابندی لگا دی
-
اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات پرسیلزٹیکس،لیوی کے اعدادوشمار پیش کر دیئے
-
سپریم کورٹ نے روح افزا کے مقابلے میں روح ثمر ماہ رمضان میں فروخت کرنیکی اجازت دیدی
-
پاکستان سرحدی انتظام کو نظر انداز نہیں کر سکتا،افغان بارڈر پر ایک سے زائد گیٹس تعمیر کرنے کا فیصلہ کر چکے تاکہ غیر قانونی سرحد پار کرنے کی سرگرمیوں کو روکا جا سکے، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ ... مزید
-
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم بارڈر پر حالیہ جھڑپوں پر شدید تشویش کا اظہار
-
گلبرگ قتل عام کیس،بھارتی عدالت میں 69 افراد کے قاتل 11 مجرمین کو عمر قید تا دم مرگ کی سزا،12 کو سات سات سال قید کی سزا سنائی گئی
-
ملکہ الزبتھ نے شہزادہ ویلیئم کو جھاڑ پلا دی
-
کم سن بھارتی لڑکی سے شادی کرنے والا اومانی شہری گرفتار
-
نمیبیا کے ریگستان سے ایک کروڑ ڈالر سے زائد کا سونا برآمد
-
عراق: عراقی افواج نے فلوجہ کی اہم سرکاری عمارت سے داعش کے شدت پسندوں سے قبضہ چھڑوا لیا ’فلوجہ کے سٹی ہال پر عراقی پرچم لہرا دیا گیا‘داعش نے فلوجہ پر سنہ 2014 میں قبضہ کیا تھا
-
امریکہ میں مشروبات پرپہلی مرتبہ سوڈا ٹیکس عائدکرنے کا اعلان
-
شام میں اوبامہ کی موجودہ پالیسی ناکام ہوگئی :امریکی سفارتکار
-
نیمبیا نے بھارت کو یورینیم کی افزودگی کی یقین دہانی کرادی
-
امریکی بحریہ نے جاپان میں اپنے سیلرز پر شراب نوشی پر عائد عارضی پابندی ختم کردی
-
مسجد قبا : اسلامی تاریخ کی پہلی مسجد ، نماز ادا کرنے کا ثواب ایک عمرے کے برابر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.