بیلاروس اورقزاخستان نے پاکستان کو نیوکلیئرسپلائرگروپ میں شمولیت کرنے کی حامی بھرلی

ہفتہ 18 جون 2016 10:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18جون۔2016ء)بیلاروس اورقزاخستان نے پاکستان کو نیوکلیئرسپلائرگروپ میں شمولیت کرنے کی حامی بھرلی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے بیلاروس کے وزیرخارجہ اورقزقستان کے نائب وزیرخارجہ کوفون کرکے پاکستان کونیوکلیئرسپلائرگروپ میں شمولیت کرنے کی سفارش کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

بیلاروس اورقزقستان نے اس قریبی اشتراک پراتفاق کیاگیا۔علاوہ ازیں طارق فاطمی نے دونوں ممالک کے رہنماوٴں کے ساتھ دوطرفہ تعلقات باہمی تجارت سمیت دیگرمعاملات پرگفتگوبھی کی

متعلقہ عنوان :