حامد کرزئی کی لندن میں وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات ، جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار ، سر حدی صورتحال پر تبادلہ خیال

ہفتہ 18 جون 2016 10:33

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18جون۔2016ء )سابق افغان صدر حامد کرزئی اور وزیرا عظم نواز شریف کے درمیان لندن میں ملاقات ہوئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق صدرحامد کرزئی نے لندن میں وزیر اعظم پاکستان نواز شریف سے ملاقات کی اور انکی خیریت دریافت کی۔

(جاری ہے)

حامد کرزئی نے نوازشریف کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔ذرائع کا کہناہے کہ افغان رہنما نے موجودہ علاقائی صورت حال خصوصاْْ پاک افغان تعلقات پر وزیر اعظم نواز شریف کیساتھ تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ دونوں رہنما ؤ ں کے درمیان طورخم بارڈر پر گیٹ کی تعمیر کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر بھی غور کیا گیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے نیک خواہشات پر حامد کرزئی کا شکریہ اداکیا ۔