آرمی چیف سے امریکی نمائندہ جنرل جان گکلسن کی ملاقات

خطے کی سیکورٹی صورتحال خصوصاً پاک افغان باڈر مینجمنٹ پر بات چیت

اتوار 19 جون 2016 10:46

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19جون۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی نمائندہ جنرل جان گکلسن نے ملاقات کی، ملاقات خطے کی سیکیورٹی صورتحال خصوصاً پاک افغان باڈر مینجمنٹ پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق ہفتہ کے روز جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی نمائندہ جنرل جان گکلسن نے ملاقات کی ، جس میں دونوں ممالک کے دفاعی تعلقات اور خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں پاک افغان طورخم باڈر پر پاک افغان فورسز کے درمیان کشیدگی اور پاک افغان باڈر مینجمنٹ پر خصوصاً تبادلہ خیال کیا گیا، امریکی نمائندہ نے ضرب عضب میں پاک فوج کو حاصل ہونے والی کامیابیاں پر مبارک باد بھی دی۔

متعلقہ عنوان :