زیرِتفتیش گرفتار شدگان کی ویڈیوز کی تشہیر کرنا غیر قانونی اور غیر اخلاقی امر ہے،چوہدری نثار

مقدمات کا فیصلہ عدالتوں میں ہونا ہے ، میڈیا ٹرائل کے ذریعے نہیں،بیان

اتوار 19 جون 2016 10:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19جون۔2016ء) وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ زیرِتفتیش گرفتار شدگان کی ویڈیوز کی تشہیر کرنا غیر قانونی اور غیر اخلاقی امر ہے۔ مقدمات کا فیصلہ عدالتوں میں ہونا ہے ، میڈیا ٹرائل کے ذریعے نہیں۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ مقدمات کا فیصلہ عدالتوں میں ہونا ہے ۔

میڈیا ٹرائل کے زریعے نہیں ۔ اس قسم کی غیر ضروری تشہیر مقدمات کو مضبوط کرنے کی بجائے کمزور کرتی ہے۔ سندھ حکومت کو لکھ رہے ہیں کی وہ تحقیق کرے کہ اس قسم کے واقعات کے پیچھے کون سے تفتیشی ادارے کا ہاتھ ہے ۔پیمرا کو بھی علیحدہ خط لکھا جا رہا ہے جس میں ایسے واقعات کے سدباب کے لئے ایک ضابطہ اور طریقہ کار طے کرنے کے لئے کہا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :