پاکستانی تاجروں کیلئے اچھی خبر

آسٹریلیا کا بھارتی آم لینے سے انکار، پاکستان کیلئے اپنی منڈی کھول دی

اتوار 19 جون 2016 10:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19جون۔2016ء)تجارت کی دنیا سے پاکستان کیلئے ایک بڑی خوشخبری ہے کہ آسٹریلیا نے پاکستانی آم کیلئے اپنی منڈی کھول دی ہے۔

(جاری ہے)

ایکسپورٹرز کا کہنا ہے کہ رواں سیزن میں آسٹریلیا نے بھارتی آم ایکسپورٹ کرنے سے انکار کرتے ہوئے پاکستانی آم کیلئے منڈی کھول دی ہے۔آسٹریلیا کے فیصلے کے باعث رواں سیزن چونساسمیت 500 ٹن آم آسٹریلیاایکسپورٹ ہو گا۔ ایک پاکستانی ایکسپورٹر بابر درانی کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی فیصلے کے بعد پاکستان سے 10 ٹن سندھڑی آم کی کھیپ پہلی بارآسٹریلیاپہنچ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :