جنوبی وزیرستان سے ابھرتے ہوئے سائنسدان ڈاکٹر حمید اللہ نے کااعزاز، پاک فرانسیسی مشترکہ تحقیقی پراجیکٹ جیت لیا

اتوار 19 جون 2016 10:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19جون۔2016ء) جنوبی وزیرستان سے ابھرتے ہوئے سائنسدان نے پاک فرانسیسی مشترکہ تحقیقی پراجیکٹ جیت لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے ایک ابھرتے ہوئے سائنسدان ڈاکٹر حمید اللہ جو یونیورسٹی آف مانسہرہ ڈیپارٹمنٹ آف کیمسٹری سے منسلک ہیں ،نے پاک فرانسیسی مشترکہ تحقیقی پراجیکٹ جو کہ پی ای آر آئی ڈی او ٹی کے تحت ہے اور جس کا اہتمام ہائر ایجوکیشن کمیشن اور وزارت ہائر ایجوکیشن فرانس نے کیا کو جیت لیا ہے ہزارہ یونیورسٹی سے جاری ہونیوالے ایک بیان کے مطابق ڈاکٹر حمید اور ڈاکٹر پیارے بونے جن کا تعلق فرانس کے انسٹی ٹیوٹ آف کیمسنٹری کلر فونٹ فرانڈ سے ہے نے مشترکہ طور پر ایک پراجیکٹ بیک وقت پاکستان اور فرانس میں پاک فرانس مشترکہ تحقیقی پروگرام پی ای آر آئی ڈی او ٹی دو ہزار سولہ کے نام سے جمع کروایا ڈاکٹر حمید عملی طور پر تحقیق اور تدریسی سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور ماضی میں بھی چند ایک پراجیکٹ جیتے ہیں ان کی تحقیق کا محور نینو میٹریل کی نشونما ہے تاکہ قابل تجدید توانائی کے آلات میں استعمال کیا جاسکے مثلاً شمسی اور انرجی ذخیرہ کرنے والے (چارج کی جانے والی بیٹریاں ) ڈاکٹر حمید کو حال ہی میں پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی حکومت پاکستان نے تحقیقی پیداوار ایوارڈ سے نوازا ہے

متعلقہ عنوان :