یکم جولائی سے پٹرولیم قیمتوں میں ساڑھے 4 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

پیر 20 جون 2016 09:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جون۔2016ء) یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 4 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتوں کے پیش نظر پاکستان میں بھی تیل کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے یکم جولائی کو تیل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے ہائی اوکٹین کی قیمت میں ساڑھے 4 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جبکہ مٹی کا تیل ساڑھے 3روپے ، ہائی سپیڈ ڈیزل تین روپے 20 پیسے بڑھنے کا امکان ہے۔ یکم جولائی سے پٹرول2 روپے 60 پیسے اور لائٹ ڈیزل 1 روپے 80 پیسے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔