وزیرخزانہ سے اے ڈی بی کے نائب صدروئسپ زونج کی ملاقات،پاکستان کی معیشت بارے آگاہ کیا

اصلاحات کاعمل جاری اورمعیشت نے پھل دیناشروع کردیاہے ، ملکی معیشت میں استحکام کوعالمی دنیابھی تسلیم کررہی ہے ، بجٹ پیش میں زرعی وانڈسٹریل شعبہ کوریلیف فراہم کیاگیاہے تاکہ غیرملکی سرمایہ کاری کوراغب کیاجائے،اسحاق ڈار

منگل 21 جون 2016 10:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جون۔2016ء)ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے نائب صدروئسپ زونج کی وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارسے ملاقات،وفاقی وزیرخزانہ نے اے ڈی پی کے نائب صدرکوپاکستان آمدپرخوش آمدیدکہااورپاکستان کی معیشت بارے آگاہ کیا۔انہوں نے کہاکہ اصلاحات کاعمل جاری ہے اورمعیشت نے پھل دیناشروع کردیاہے ۔ایم ایس سی آفس میں شمولیت کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت میں استحکام کوعالمی دنیابھی تسلیم کررہی ہے ،حکومت نے حال ہی میں بجٹ پیش کیاہے جس میں زرعی وانڈسٹریل شعبہ کوریلیف فراہم کیاگیاہے تاکہ غیرملکی سرمایہ کاری کوراغب کیاجائے اس سے گروتھ کوحاصل کرنے میں مددملے گی ۔

انہوں نے مزیدکہاکہ حکومت نے مالی سال 2016-17ء کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان مائیکروفنانس انویسٹمنٹ کمیٹی کوچلانے پرتوجہ مرکوزکررکھی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاکستان ڈویلپمنٹ فنڈزکوعمل میں لانے کاعندیہ دیااوراے ڈی پی کواس میں شمولیت اختیارکرنے کوکہااے ڈی بی کے نائب صدرنے موجودہ حکومت کی معاشی کامیابیوں کوسراہااورکہاکہ حکومت نے مائیکرواکنامک استحکام کوحاصل کرنے میں خاص پروگریس کی ہے ،ذخائرمیں اضافہ ہوچکاہے ۔

افراط زر2013ء کے مقابلے میں بہت کم ہے ،عالمی صورتحال کے مطابق جی ڈی پی گروتھ بہت اچھی ہے ،انہوں نے کہاکہ پبلک انٹرپرائزمیں اصلاحات کے حوالے سے امدادکو150ملین سے 300ملین ڈالرکررہے ہیں ۔اے دی پی ایم فورشورکوٹ خانیوال سیشن کوفنانس کرنے میں گہری دلچسپی رکھتاہے اے ڈی بی کے نائب صدرنے کہاکہ پاکستان کے ٹرانسپورٹ اینڈٹریڈانفراسٹرکچرمیں بہتری کیلئے امداددینے کی یقین دہانی کروائی ،پاکستان کوبرآمدات کوبڑھتے ہوئے غیرملکی سرمایہ کاری کوبڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ ترقی کے مقاصدحاصل کئے جاسکیں دونوں سائیڈزراعت ودیگرشعبوں میں نئے ایریاکوڈھونڈنے میں فوکس کریں گے ۔

اس سے قبل وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈاراوراے ڈی بی کے نائب صدرنے حکومت پاکستان اوراے ڈی بی کے مابین شورکوٹ سے خانیوال کے مابین ایم فورموٹروے کے حوالے سے سوملین ڈالرکے لدن معاہدہ کی تقریب کودیکھا۔برطانیہ کے ادارہ عالمی ترقی (ڈی ایف آئی ڈی)نے اس مقصدکیلئے 34ملین ڈالرمزیدامداددینے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔معاہدے پردستخط سیکرٹری اکنامک آفیسرڈویژن طارق باجوہ اورکنٹری ڈائریکٹراے ڈی بی وارنرلچ نے کئے

متعلقہ عنوان :