تحریک انصاف نے مفتی عبدالقوی سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا

پی ٹی آئی انصاف علماء ونگ کے سربراہ مفتی سعید ہیں، مفتی عبدالقوی سے پی ٹی آئی کی نسبت کسی طور مناسب نہیں، نعیم الحق

بدھ 22 جون 2016 10:30

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22جون۔2016ء ) اسلام آباد تحریک انصاف کے ترجمان نے مفتی عبدالقوی سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی انصاف علماء ونگ کے سربراہ مفتی سعید ہیں ۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ایک بیان میں نعیم الحق نے کہا کہ مفتی عبدالقوی کے پاس علماء ونگ کی کوئی ذمہ داری نہیں ۔ مفتی عبدالقوی اپنے معاملات اور خیالات کے خود ذمہ دار ہیں ۔ عبدالقوی سے پی ٹی آئی کی نسبت کسی طور مناسب نہیں ۔

متعلقہ عنوان :