کرپشن کے خلاف بلاول بھٹو کے ساتھ ایک ہی کنٹینر پر کھڑا ہو سکتا ہوں،عمران خان

جمہوریت کو خطرہ نواز شریف سے ہے وہ خود کو احتساب کے لئے پیش کرنے کو تیار نہیں ہیں ملک میں مارشل لاء نہیں لگے گا ، پانامہ لیکس کے معاملے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے عدالت ، الیکشن کمیشن اور سڑکوں پرجائیں گے ، نجی ٹی وی کو انٹرویو

جمعرات 23 جون 2016 10:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جون۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف بلاول بھٹو کے ساتھ ایک ہی کنٹینر پر کھڑا ہو سکتا ہوں جمہوریت کو خطرہ نواز شریف سے ہے وہ خود کو احتساب کے لئے پیش کرنے کو تیار نہیں ہیں ملک میں مارشل لاء نہیں لگے گا ۔ پانامہ لیکس کے معاملے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے عدالت ، الیکشن کمیشن اور سڑکوں پرجائیں گے ۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی ٹی او آرز پر اتفاق پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ حکومتی ٹی او آرز نواز شریف کو بچانے کی کوشش میں ہیں وزیراعظم کا احتساب ہو گا تو سب کا ہو گا حکومت کو ڈر ہے کہ صحیح ٹی او آرز سے نواز شریف پکڑے جائیں گے جس طرح چار حلقے کھولنے سے حکمران ڈرتے تھے اس طرح ٹی او آرز سے بھی ڈرتے ہیں چار حلقے کھولے تو ثابت ہو گیا دھاندلی ہوئی اور 22 جماعتوں نے بھی مانا کہ دھاندلی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس میں میرا نام نہیں ہے لیکن پھر بھی میں کہتا ہوں کہ ٹی او آرز میں وزیر اعظم کے ساتھ مجھے بھی شامل کر لیں انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ساری اپوزیشن اکٹھی ہے حکومت نہیں بچے گی ہم پانامہ لیکس کے معاملہ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔

(جاری ہے)

عدالت میں جائیں گے الیکشن کمیشن میں معاملہ اٹھائیں اور سڑکوں پر بھی نکلیں گے ۔ انہو ں نے کہا کہ ملک کا وزیر اعظ م اپنے اثاثے چھپائے منی لانڈرنگ کرے گا تو دوسروں کو کیسے روکیں گے ۔کرپشن کے خلاف تحریک میں جو بھی ہمارے ساتھ آگے گا ساتھ لے کر چلیں گے کرپشن کے خلاف بلاول بھٹو کے ساتھ ایک ہی کنٹینر پر کھڑا ہو سکتا ہوں کرپشن کے خلاف بلاول سمیت جو باہر نکلا اس کے ساتھ ہوں گا ۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز وزیر اعظم ہاؤس بیٹھ کر احکامات دے رہی ہیں جبکہ شہباز شریف نہیں ہوتے تو حمزہ شہباز وزیر اعلی ہاؤس سے احکامت دیتے ہیں ۔ یہ کون سی جمہوریت ہے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مدارس کے بچوں کو کونے سے لگائیں گے تو بنیاد پرس بنیں گے ۔ دارالعلوم حقانیہ کو اے این پی بھی سپورٹ کرتی ہے ۔ سمیع الحق نے پولیو مہم میں ہمارا ساتھ دیا ہے ۔

نواز شریف جلدی الیکشن کرا دیں تو تحریک انصاف الیکشن کے لئے تیار ہے ۔ خیبرپتخوخوا میں بھتے کی کالز افغانستان سے آتی ہیں ہمیں صوبے کے لئے فرنٹیئر کانسٹیبلری چاہئے ۔ نواز شریف کو خارجہ پالیسی سے کوئی دلچسپی نہیں ہے انہیں صرف اپنا ذاتی کاروبار چلانے میں دلچسپی ہے عمران خان بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ کھڑا ہے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا کام حکومت کے غلط کاموں کی نشاندہی کرنا ہے اگر اپوزیشن کی نشاندہی سے حکومت کو خطرہ ہوتا ہے تو ملک سے اپوزیشن کا کردار ختم کر دیں ۔ ملک میں مارشل لاء نہیں لگے گا جمہوریت کو خطرہ نواز شریف سے ہے کیونکہ وہ اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کرنے کو تیارنہیں ہیں ۔