تنخواہوں کی عدم ادائیگی ، ہزاروں پاکستان ملازمین سعودی عرب میں پھنس کر رہ گئے

نجی تعمیراتی کمپنی نے ملازمین کے پاسپورٹ ضبط کر لیے، ملازمین علاج معالجے کی سہولیات سے بھی محروم، پاکستانی سفارتخانے کے باہر احتجاج

جمعرات 23 جون 2016 10:13

دمام(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جون۔2016ء) تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث ہزاروں پاکستان ملازمین سعودی عرب میں پھنس کر رہ گئے، نجی تعمیراتی کمپنی نے ملازمین کے پاسپورٹ ضبط کر لیے، ملازمین علاج معالجے کی سہولیات سے بھی محروم، پاکستانی سفارتخانے کے باہر احتجاج کیا، تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز سعودی عرب کے شہر دمام میں نجی تعمیراتی کمپنی نے سیکڑوں پاکستانی ملازمین کو گزشتہ 6 ماہ سے تنخواہ سے محروم کر رکھا ہے، پاکستانی ملازمین کا کہنا ہے کہ کئی پاکستانی ملازمین بیمار ہیں اور علاج بھی مہسر نہیں ہے، اور کجھ ملازمین تو جاں بحق بھی ہو گئے ہیں، ملازمین کا یہ کہنا تھا کہ گرفتاری کے ڈر سے ملازمین کمپنی میں قید ہوگئے ہیں اور کچھ دوسری نجی کمپنیوں سے کام کر رہے ہیں اور اپنے ملک واپس نہیں جاسکتے ہیں، کیونکہ نجی تعمیراتی کمپنی نے ان سے پاسپورٹ ضبط کر رکھے ہیں وہ اپنے ملک واپس نہیں جا سکتے ہیں، اور مجبوراً سعودی عرب میں کام کر رہے ہیںِ، ملازمین نے مزید یہ بھی کہا کہ اس مسئلے سے ملازمین نے سعودی حکومت کو بھی آگاہ کہا ہے مگر سعودی حکومت بھی مسئلے کا حل تلاش نہیں کر رہی ہے، ملازمین کا کہنا تھا کہ باقی ممالک کے ملازمین کا مسئلے حل ہو گیا ہے کیونکہ ان ممالک کے ملازمین کا پوچھنے والا ہے اور ہمارا کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، انہوں نے مزید یہ بھی بتایا کہ پاکستانی سفارتخانے کا ایک ملازم آیا تھا مگر اس نے بھی دوبارہ ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا، ملازمین کا کہنا تھا کہ ہم وزیراعظم نواز شریف سے گزارش کرتے ہیں کہ وزیراعظم مسئلے کا نوٹس لیں اور ہمیں اپنے وطن لانے کا بندوبست کریں اور ہمیں سعودی عرب سے آزاد کرایا جائے۔