تحریک انصاف عید کے بعد پر وزیر اعظم کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل جبکہ الیکشن کمیشن میں آج ریفرنس دائر کرے گی

جمعہ 24 جون 2016 10:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24جون۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف عید کے بعد پانامہ لیکس کے معاملے پر وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل جبکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں آج جمعہ کو ریفرنس دائر کرے گی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف نے وزیر اعظم کی نااہلی کے خلا ف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق کا کہنا ہے کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کیلئے عید کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے جبکہ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد آج جمعہ وزیر اعظم کی نااہلی کے خلاف ریفرنس دائر کریں گی ۔ ریفرنس آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت دائر کیا جائے گا وزیر اعظم نے اپنے اثاثہ جات عوام سے چھپائے رکھے تھے اس لئے وہ امین اور صادق نہیں ہیں ۔